واشنگٹن ڈی سی :ڈیزائن تبدیل۔۔۔۔ امریکی محکمہ خزانہ نے امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا نیا ایک ڈالر کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی منٹ (U.S. Mint) نے صدر ٹرمپ کی تصویر والے اس یادگاری سکے ڈھالنے شروع کردئیے ہیں ، ان سکوں کو رواں سال موسمِ خزاں (Autumn) میں عام دستیابی کے لیے جاری کیا جائے گا۔
سکے کے اگلے حصے پر صدر ٹرمپ کو سوٹ اور ٹائی پہنے ہوئے ایک سنجیدہ تاثر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ سکے کے اوپری کنارے پر "LIBERTY” اور نچلے حصے پر "1776-2026” کی تاریخ درج ہے۔ سکے کے درمیان میں "IN GOD WE TRUST” کے الفاظ کندہ ہیں۔ سکے کا پچھلا رخ (Reverse) روایتی امریکی عقاب (Bald Eagle) کی تصویر پر مشتمل ہے، جس کے ساتھ "UNITED STATES OF AMERICA” اور لاطینی جملہ "E PLURIBUS UNUM” درج ہے۔
🔥🚨 BREAKING — President Trump comments on the new U.S. Coinage that will feature him on a GOLD $1 coin!
TRUMP: "I was honored by it!" 🔥
Q: "Your face is now going to be on a coin, it looks like, from the Treasury Department? What do you think about that?"
TRUMP: "I was… pic.twitter.com/DWBCj5Kckv
— The Patriot Oasis™ (@ThePatriotOasis) July 15, 2026
ابتدائی طور پر اس کے سونے کا سکہ ہونے کی افواہیں تھیں، تاہم محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ سکہ خالص سونے کا نہیں بلکہ اس پر سنہری رنگ (Gold finish) کیا گیا ہے۔
زندہ صدر کی تصویر: اس سکے پر شدید تنقید بھی ہو رہی ہے کیونکہ امریکی قانون کے مطابق عام طور پر کسی زندہ صدر کی تصویر کرنسی پر چھاپنے کی ممانعت ہے تاکہ ملک میں ملوکیت (Monarchy) کا تاثر نہ ابھرے۔
امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سکہ امریکی اقدار کی مضبوطی اور آزادی کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1926 میں امریکہ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی اس وقت کے صدر کیلون کولج کی تصویر سکوں پر لگائی گئی تھی، اس لیے یہ اقدام قانونی دائرہ کار میں ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت پر اپنے ردعمل میں اسے "غیر معمولی” قرار دیا اور کہا کہ وہ اس اعزاز پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سکے کا حتمی ڈیزائن گزشتہ ڈیزائنوں سے مختلف ہے، جس میں صدر ٹرمپ کو میز پر مٹھی ٹیکے ہوئے دکھانے کے ابتدائی خاکہ کو حتمی سکوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

