لاہور(حافظ نعیم احمدسے )
پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پابندی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔قرارداد خاتون رکن سارہ احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق16 سال سے کم عمر بچوں کی جسمانی ، ذہنی ، نفسیاتی اور اخلاقی نشوونما کا تحفظ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: سوشل میڈیا کے بے قابو استعمال بچوں کو سائبر ہراسانی ، آن لائن جنسی استحصال ، نامناسب مواد اور ذہنی دبا جیسے خطرات سے دوچار کر رہا ہے: دنیا کے معتدد ممالک کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین اور عمرکی پابندی متعارف کراچکے ہیں: پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ پی ٹی اے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم عمرکی تصدیق کا نظام نافذ کرے۔

