Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایران کیخلاف جنگ میں پہلی بار خلائی فورس کا استعمال، ’’سلیمانی کلاس‘‘ کے چارو ں بحری جہاز تباہ کردئیے، ایڈمرل کوپر

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مالک نے فون پر کہا پولیس افسر کو کچل کر ڈمپر بھگا دو، ڈرائیور کا اعتراف جرم، شہید پٹرولنگ افسر جاوید اکبر سپرد خاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پنجاب کے ضلع اٹک میں جی ٹی روڈ پر ایک انتہائی لرزہ خیز اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لارنس پور ٹول پلازہ کے قریب ایک ڈمپر ڈرائیور نے اپنے مالک کے کہنے پر فرض شناس ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس افسر کو کچل کر شہید کر دیا۔
    ہائی وے پولیس کے مطابق یہ ڈمپر اوور لوڈ تھا اور پٹرولنگ آفیسر جاوید اکبر نے اسے روکنے کا اشارہ کیا تھا۔ انہوں نے ڈرائیور سے اوور لوڈنگ کے چالان کے لیے رسید اور ڈرائیونگ لائسنس مانگا لیکن ڈرائیور نے دستاویزات دینے کے بجائے گاڑی سڑک کنارے کھڑے ڈیوٹی افسر کے اوپر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
    پولیس کو اس ہولناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہو گئی ہے جس کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر جاوید اکبر جی ٹی روڈ کامرہ کے قریب ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شہید افسر کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے اور سوگوار… pic.twitter.com/GxkNlzjvdU

    — National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) July 15, 2026


    موٹروے پولیس کے ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مفرور ڈمپر ڈرائیور نے اپنے مالک کی ترغیب پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
    پولیس نے درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرک کے مالک نے ڈرائیور کو موبائل پر کہا کہ اس کو کچل دو اور ڈمپر بھگا دو۔
    اس سفاکانہ حکم پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیور نے پولیس افسر جاوید اکبر پر ڈمپر چڑھا دیا اور انہیں کچلتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔
    موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اکبر کے ناحق قتل کے تمام تر پختہ شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں اور ٹرک کے مالک اور ڈرائیور دونوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    پولیس کے مطابق دونوں ملزمان اس وقت روپوش ہیں لیکن انہیں بہت جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
    شہید ہونے والے فرض شناس پولیس افسر جاوید اکبر کے سوگواران میں ایک بیوہ اور پانچ بچے شامل ہیں۔

    Related Posts

    چکوال: سال مکمل، مگر 16 جولائی 2025 کے سیلاب کے زخم آج بھی تازہ

    بینک کے نام پر عوام کو لوٹنے والے 3 افراد گرفتار

    سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پابندی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    مقبول خبریں

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والا ایک ڈالر کا سکہ : ڈیزائن تبدیل ، کب جاری ہوگا؟

    سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر پابندی کیلئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

    پاکستان کی تاریخ میں دیت کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ؛ نئی قیمت کیا ہوگی؟ کب نافذ ہوگی؟

    ٹرمپ اور نیتن یاہو ‘نشانے پر’: تہران کے اخبار نے عالمی رہنماؤں کی ‘ہٹ لسٹ’ جاری کر دی

    لاہور سمیت سینٹرل پنجاب میں پیٹرول کا شدید بحران، پمپس بند ہونے کا خدشہ

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.