سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ہیڈ مرالہ کے پل پر 35 لائیو کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ دریائے چناب اور دریائے توی و دریائے توی منور کی سیلابی صورت حال پر 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ہیڈ مرالہ بیراج انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ عوام کو بروقت اور مستند معلومات فراہم کرنے کے لیے ہیڈ مرالہ پل پر تقریباً 35 جدید لائیو کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں جبکہ دریائے توی اور دریائے توی منور کے حساس مقام پر 3 خصوصی کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور محکمہ انہار کے ارباب اختیار نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع اور لائیو مانیٹرنگ پر اعتماد کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت احتیاطی اقدامات کئے۔جا سکیں۔

