لاہور:مقامی عدالت نے معروف اینکر ریحان طارق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
آج سماعت کے بعد عدالت نے اینکر کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔
عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پولیس نے سخت سکیورٹی حصار میں اینکر ریحان طارق کو کمرہ عدالت سے باہر نکالا۔ اس دوران صحافیوں اور مداحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، جبکہ ریحان طارق کو واپس جیل منتقل کرنے کے لیے بکتر بند گاڑی کا استعمال کیا گیا۔

