ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ٹیم کی کمان روسٹن چیس (Roston Chase) کے سپرد کی گئی ہے۔ نوجوان بلے باز کیون وکھم (Kevin Wickham) کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا وائٹ بال کرکٹ کے کپتان شائے ہوپ کو مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر الزاری جوزف بھی ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
-
وارم اپ میچ: 22 سے 24 اکتوبر
-
پہلا ٹیسٹ: 28 اکتوبر سے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا
-
دوسرا ٹیسٹ: 5 نومبر سے سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، سلہٹ


