ٹیکساس
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو (ICC Men’s Cricket World Cup League 2) کے ایک اور سنسنی خیز اور اہم میچ میں نمیبیا کی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے امریکہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی. گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ٹیکساس میں کھیلے گئے اس میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیاپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا دفاعی اسکور بورڈ پر سجایا.شیہان جیسوریا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 76 رنز (9 چوکے، 2 چھکے) بنائے.شایان جہانگیر نے آخر تک شاندار کھیل جاری رکھا اور 64 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی.اس کے علاوہ ہارمیٹ سنگھ نے بھی دھواں دار انداز میں 34 گیندوں پر 54 رنز (2 چوکے، 4 چھکے) اسکور کیے.نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل اور میکس ہینگو نے بالترتیب 2، 2 وکٹیں حاصل کیں.جوابی اننگز میں نمیبیا کے بلے بازوں نے بہترین حکمت عملی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 278 رنز کا ہدف 48.3 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.لورین اسٹینکیمپ (Louren Steenkamp) نے شاندار اور ذمہ دارانہ سنچری اسکور کرتے ہوئے 114 گیندوں پر 102 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی کپتان گیرہارڈ ایرسمس نے 102 گیندوں پر 95 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور فتح کے قریب پہنچایا.زین گرین 28 اور جان فری لنک 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ/آؤٹ ہوئے، جس سے ٹیم نے باآسانی ہدف عبور کر لیا.

