خان پور (رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے ) شیریں نہر کے کنارے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نامعلوم نوجوان کو ق ت ل کر دیا۔ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان ون ٹو فائیو موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے اور نوجوان پر پے درپے فائرنگ کر دی۔ مقتول کو پانچ گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ اس نے سیاہ رنگ کا ٹراوزر اور شرٹ پہن رکھی تھی، اس کے ایک پاؤں میں چپل موجود تھی جبکہ ہاتھ میں گھڑی بندھی ہوئی تھی۔ مقتول کے پاس شناخت سے متعلق کوئی دستاویز نہیں ملی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہد نذیر، ایس ایچ او سٹی میاں عاصم سی سی ڈی انچارج شہباز مہاندرہ ، آئی ٹی ایکسپرٹ رانا نصیر احمد اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
تاحال ابھی یہ کنفرم ہونا باقی ہے کہ مقتول کو گولیاں اسی جگہ پر ماری گئی ہیں یا کسی اور جگہ پر قتل کرکے لاش اور خول موقع پر پھینک دیے ہوں

