Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد جمع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    لاہور(محافظ نعیم سے )   
     پنجاب اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد جمع، قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا محمد ارشد نے جمع کروائی،یہ ایوان بھارت کی جانب سے پاکستان کے آبی حقوق کو نقصان پہنچانے کی پر زور مذمت کرتا ہے، پچھلے سال بھی بھارت نے اچانک پانی چھوڑ کر کسان پر حملہ کیا، تاہم حکومت پنجاب نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایات پر متاثرین کی بھرپور مدد کی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی گئی، مریم نواز شریف نے خود پنجاب کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی کی ، کسانوں کو مالی امداد فراہم کی،  جن لوگوں کے مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ، انہیں بھی حکومتی سطح پر معاونت دی گئی، مشکل وقت میں افواج پاکستان کے بہادر سپاہیوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، افواج پاکستان نے حکومت پنجاب کے ساتھ مل کر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا، ہم نے اس وقت بھی بھارت کی جارحیت، آبی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی تھی، آج بھی واضح کرتے ہیں کہ بھارت کی یہ مسلسل جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں، کبھی دریائوں میں اچانک پانی چھوڑ کر تباہی پھیلانے کی کوشش کی جاتی ہے، کبھی پاکستان کا جائز پانی روکنے کی سازش کی جاتی ہے،  یہ اقدامات نہ صرف پاکستان بلکہ کروڑوں کسانوں کے معاشی مستقبل پر حملہ ہیں، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی ان اشتعال انگیز کارروائیوں، آبی جارحیت اور بین الا قوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیا جائے، پاکستان اپنے کسانوں، اپنے آبی حقوق اور اپنی قومی خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور سفارتی فورم پر بھر پور آواز بلند کرتا رہے گا، ہم کسی بھی قسم کی آبی جارحیت یا بدمعاشی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، یہ ایوان واضح کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، متنسندھ طاس کے تحت پاکستان کو حاصل پانی اس کا قانونی اور تسلیم شدہ حق ہے، پاکستان اپنے اس حق پر کسی قسم کی ڈاکہ زنی یا ناجائز قبضے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان ہر سطح پر اپنے آبی حقوق کا دفاع کرے گا، یہ ایوان اقوام متحدہ، عالمی برادری اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی مکمل پاسداری کا پابند بنائیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں، متن ۔

    Related Posts

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف سخت حکمت عملی کا اعادہ

    ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

    کیا سائنوس میں بھی کینسر ہو سکتا ہے؟ ابتدائی علامات اور وجوہات جانیں

    مقبول خبریں

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف سخت حکمت عملی کا اعادہ

    ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

    پنجاب اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد جمع

    کیا سائنوس میں بھی کینسر ہو سکتا ہے؟ ابتدائی علامات اور وجوہات جانیں

    مشرقی ہمسایہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث،دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کررہے ہیں:شہباز شریف

    بلاگ

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.