Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان میں مون سون سسٹم داخل، پنجاب سمیت ملک بھر میں بارشیں ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملک میں مون سون سسٹم داخل ہوچکا ہے جس کے زیرِ اثر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے ۔
    لاہور میں صبح سے ہی سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد ایبٹ روڈ، ماڈل روڈ اور اسلام پورہ سمیت مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھانے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔
    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات اور جہلم سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں اور گلی محلوں نے تالاب کا منظر پیش کرنا شروع کر دیا ہے، شدید بارش کے باعث لیسکو اور دیگر کمپنیوں کے متعدد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، محکمہ موسمیات نے لاہور کے علاوہ گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں بھی مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
    پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اپر دیر، سوات، کوہستان، وزیرستان اور بلوچستان کے اضلاع خضدار، کوہلو، بارکھان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے، مون سون کی ان پہلی بارشوں کے پیشِ نظر میونسپل کارپوریشن، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی سمیت تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ نکاسیِ آب کا کام فوری کیا جا سکے۔

    Related Posts

    موجیں ختم، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس بڑھا دیا گیا

    داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تیاریاں، مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا

    شاگردکیساتھ نشہ آور مشروب پلا کربداخلاقی، ویڈیو بھی بنالی، ٹیلر ماسٹر گرفتار

    مقبول خبریں

    ’’ پہلے معاہدہ پھر رسائی ‘‘:جوہری مراکز کے معائنے پر ایران کا دوٹوک مؤقف،

    موجیں ختم، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس بڑھا دیا گیا

    داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تیاریاں، مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا

    ملازمہ کا ہیڈ ماسٹر پر بد اخلاقی کا الزام،نکاح کیا تھا، الیاس جلالی

    جیکب آباد کے رہائشی خاندان کے تین افراد ڈیرا مراد جمالی میں قتل، داماد پر الزام

    بلاگ

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.