مری (راشد مغل سے)
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ اسامہ سرور کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے مری پریس کلب کے لیے خطیر مالی گرانٹ کا چیک جاری کر دیا گیا۔راجہ اسامہ سرور نے یہ چیک مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی کے حوالے کیا اس موقع پر مری پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور پریس کلب کی ترقی کے لیے خصوصی تعاون پر راجہ اسامہ سرور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اس مالی معاونت سے پریس کلب کی بہتری، سہولیات میں اضافہ اور صحافیوں کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور راجہ اسامہ سرور کی صحافی برادری کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

