( بیورو چیف ٹھٹھہ کلیم اللہ چانڈیو )
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باری سورٹھ مظہر نے گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول محمد سلیمان گنبانی کی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے تعمیراتی کام کی پیش رفت، استعمال ہونے والے تعمیراتی سامان کے معیار اور منصوبے کی مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار سے منصوبے کی متوقع تکمیل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، اس لیئے ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکے

