Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

      زیورخ میں خود کار ٹیکسیوں (Robotaxis) کا آغاز؛ سوئٹزر لینڈ بلا ڈرائیور ٹیکسی سروس والایورپ کا دوسرا ملک

      افغانستان کے پہلے خلاباز عبدالاحد مہمند کا 67 برس کی عمر میں انتقال

      بڑی خوشخبری ،آئی فون سمیت تمام امپورٹڈ موبائل فون سستے ہوگئے

      ایپل کا نیا ’آئی فون 18 پرو‘؛ کیا کیا شاندار اے آئی فیچرز اور خصوصیات ہیں ، جانئے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شدید گرمی کے باعث سکول بند، ٹرین سروس معطل، شراب پر پابندی، نہروں میں نہانے کی اجازت دیدی گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلجئیم :یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کے حکام مختلف قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔
    فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں الکحل کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے جبکہ سپین اور جرمنی میں سپورٹس کے کئی ایونٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اسی طرح برطانیہ میں ’ٹروپیکل نائٹس‘ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق پچھلے چند روز سے سامنے آنے والی گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت مسلسل ریکارڈ سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔سائنسدانوں نے واضح کیا ہے کہ بار بار آنے والی گرمی کی لہریں گلوبل وارمنگ کی علامت ہیں جو بنیادی طور پر کوئلہ، گیس اور تیل جلانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ان کی جانب سے خبردار بھی کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسی لہریں زیادہ متواتر، طویل اور شدید ہوتی جائیں گی۔

    فرانس میں الکحل پر پابندی
    فرانس میں گرمی کے باعث مشہور گلاس پیرامڈ کے نیچے ہونے والا موسیقی کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔
    ملک کے کچھ حصوں میں پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ پیسو کے علاقے میں 42 اعشاریہ دو تک ریکارڈ کیا گیا۔
    حکام کی جانب سے 35 اضلاع جو ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتا ہے، میں ریڈ الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پیر کے روز تک یہ تعداد 49 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ حکام نے سینٹ مارٹن کینال میں تیراکی کی اجازت بھی دے دی ہے۔
    بیلجیئم میں گرمی مزید بڑھنے کی پیش گوئی
    بیلجیئم میں درجہ حرارت اتوار کو 30 ڈگری سے تجاوز کر گیا جس کے بعد رائل میٹرولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف بیلجیئم کے سربراہ ڈیوڈ ڈیہناؤ نے خبردار کیا ہے کہ نہ صرف گرمی کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے کے دوران بھی برقرار رہے گا بلکہ ریکارڈ سطح تک بھی پہنچے گا۔
    وہاں گرمی کی وجہ سے زیادہ رش والے مقامات کی ٹرینز بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
    میڈرڈ میں سعودی عرب کے خلاف ہونے والے فٹ بال میچ کے لیے عوامی سطح پر ہونے والی سکریننگ کو معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ دارالحکومت میں شدید گرمی کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
    حکام نے اتوار سے بدھ تک ہیٹ ویو کا باضابطہ اعلان کیا ہے جس کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
    سوئس محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ رواں ہفتے درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور بعض علاقوں کے لیے الرٹس بھی جاری کیے گئے ہیںبرطانوی محکمہ موسمیات پیر سے جمعرات تک کے لیے شدید گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کی ہے جس کے دوران درجہ حرارت 38 تک پہنچنے کا امکان ہے۔
    محکمے کا کہنا ہے کہ دن کے علاوہ رات میں بھی درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔
    رائل میٹرولوجیکل سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چند روز میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

    Related Posts

    پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی

    ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ایف سولہ اور جے ایف 17 طیاروں کا فلائنگ سلیوٹ

    مقبول خبریں

    پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی

    ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ایف سولہ اور جے ایف 17 طیاروں کا فلائنگ سلیوٹ

    جو روٹ کا تاریخی کارنامہ، 14 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل ، بلے باز سچن ٹنڈولکر پر نظریں جما لیں

    حیدرآباد : سر عام گیس سلنڈرز کی فروخت، شہریوں کا اللہ حافظ

    بلاگ

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    وردی، سفارش اور انصاف کی جنگ، ،ڈی پی او قصور نے سیاسی دباؤ کے تاثر کو کیسے دفن کیا؟

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.