بلوچستان(رپورٹ: رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ سیف اللہ میں نوجوان سے مبینہ بداخلاقیکے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔وزیر اعلی ٰنے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرنے کا دوٹوک حکم جاری کیا ہے۔معاون وزیر اعلی بلوچستان شاہد رند کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

