Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسرائیل اور حزب الله کا جنگ بندی پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیروت :امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسی دوران اسرائیلی کابینہ کے وزراء کی جانب سے بھی نفرت انگیز بیانات سامنے آئے تھے۔
    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں اور یہ جنگ بندی جمعے کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے سے شروع ہوگی۔
    امریکی عہدیدار کے مطابق اس جنگ بندی کو حتمی شکل دینے میں امریکی اور قطری مذاکرات کاروں نے کردار ادا کیا ہے جب کہ ایران نے بھی اس عمل میں معاونت فراہم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز جھڑپوں کے بعد دونوں فریق جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک رکنِ پارلیمان نے بتایا ہے کہ ایران نے حزب اللہ کو آگاہ کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک ایک جامع جنگ بندی پر عمل درآمد نہ ہو جائے۔
    اسرائیل نے بھی حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل پر حملے رک جانے کی شرط پر یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔ ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ اس وقت جنگ بندی کی حالت میں ہیں لیکن یہ صورت حال حزب اللہ کی جانب سے کسی بھی حملے سے مشروط ہے۔
    اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر حزب اللہ اسرائیل پر حملہ کرتی ہے تو پھر صورت حال تبدیل ہو جائے گی اور دونوں فریق دوبارہ جنگ کی حالت میں آ جائیں گے۔
    لبنان میں رات بھر جاری رہنے والے اسرائیلی حملوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دی تھی۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوئے۔
    دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک حملے میں چار اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر بھی سامنے آئی، جسے موجودہ کشیدگی کے دوران حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر سب سے مہلک حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
    یہ تازہ کشیدگی جمعرات کے روز امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے لیے بھی ایک چیلنج بنی نظر آرہی تھی۔
    دوسری جانب اسرائیلی وزراء کی جانب سے نفرت انگیز بیانات سے کشیدگی میں دوبارہ اضافے کے خدشات پیدا ہوتے نظر آرہے ہیں۔
    اسرائیل کے دائیں بازو کے متعصب ترین وزیر اتمار بن گویر نے جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ پورے لبنان کو جلا ڈالے۔
    امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ شرط شامل ہے کہ امریکا، ایران اور ان کے اتحادی تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کریں گے، جس میں لبنان بھی شامل ہے۔

    Related Posts

    ٹوپی ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے خاتون جاں بحق، ورثاء کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر فیک نیوز، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف رسپانس فورس تشکیل دیدی گئی ہے: عظمیٰ بخاری

    بچوں کی موجیں ،گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

    مقبول خبریں

    ٹوپی ہسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے خاتون جاں بحق، ورثاء کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

    اسرائیل اور حزب الله کا جنگ بندی پر اتفاق

    سوشل میڈیا پر فیک نیوز، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف رسپانس فورس تشکیل دیدی گئی ہے: عظمیٰ بخاری

    بچوں کی موجیں ،گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

    شہباز شریف کا وعدہ پورا،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی کامیابی؛ ایندھن کی قیمتوں میں تاریخی کمی!

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.