بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
ایران میں ماہ محرم کی وجہ سے ایندھن سپلائی متاثر اور قیمتوں میں کمی نہ ہونے کا امکان
ایران میں ماہ محرم الحرام کی آغاز کے ساتھ ہی مختلف شعبوں میں تعطیلات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث تیل اور ایندھن سے وابستہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی سست روی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ان تعطیلات کی براہِ راست اثرات بلوچستان آنے والے ایرانی ایندھن کی سپلائی پر پڑ سکتی ہے، جس کی وجہ سے اگلے ایک ہفتے تک قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ حلقوں کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران صورتحال مزید واضح ہو جائے گی، تاہم اس وقت سپلائی معمول کے مطابق ہے.

