سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے قریب قصبہ چپراڑ میں قدیم ہندو مندر موجود ہے۔اس تاریخی مندر کو تقریباً ایک ہزار سال قدیم تصور کیا جاتا ہے اور یہ تاریخی مندر سیالکوٹ کی اُس تہذیبی اور ثقافتی وراثت کی خاموش نشانی ہے جو صدیوں پر محیط ہے۔
اس کی منفرد طرزِ تعمیر ماضی کی فنِ تعمیر اور مذہبی روایات کی عکاسی کرتی ہے۔ تقسیمِ ہند سے پہلے سیالکوٹ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا گہوارہ تھا اور ایسی تاریخی عمارتیں سیالکوٹ کی متنوع تاریخ سے جوڑے رکھتی ہیں۔

