سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے یونین کونسل مظفر پور میں چوک شہاب پورہ، گلی چیئرمین نواز بھٹی والی اور روڑس روڈ میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ، بلدیاتی نمائندگان، پارٹی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔
صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام دیگر منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے تعمیراتی کام کے دوران سڑک کے ایک حصے میں ناقص میٹریل اور غیر تسلی بخش معیار کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ حصہ اکھاڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

