Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکدئیے، دونوں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران دونوں فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور امن کے لیے حتمی مذاکرات جاری ہیں۔ ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملے روک دئیے ہیں
    عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں کہا،’اسرائیل اور ایران دونوں فوری جنگ بندی چاہتے ہیں۔ امن کے لیے حتمی مذاکرات جاری ہیں، بشرطیکہ جہالت یا حماقت ان کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔ حتمی معاہدہ ہونے تک ناکہ بندی برقرار رہے گی اور مکمل طور پر نافذ رہے گی۔ معاملات تیزی سے آگے بڑھنے چاہییں۔‘
    ایران کی خاتم الانبیاء مشترکہ فوجی کمان کی طرف سے جاریکردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل کو ’تکلیف دہ ردعمل‘ پہنچانے کے بعد آپریشن روک دیا ہے۔اسرائیل کے چینل 12 نیوز کے مطابق اسرائیل ’ٹرمپ کی درخواست پر‘ ایران کے خلاف کارروائیاں روک دے گا۔ یہ دعویٰ ایک سینیئر اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے کیا گیا ہے۔
    اس سے قبل ٹرمپ نے دونوں ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ حملے بند کریں، کیونکہ دونوں جانب سے جاری جوابی کارروائیوں نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
    دوسری جانب ایران نے امریکہ کو اسرائیل کے ساتھ دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں اسرائیل کے اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
    انہوں نے کہا،’کوئی بھی یہ یقین نہیں کرتا کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ پیشگی رابطے اور تعاون کے بغیر کوئی اقدام کر سکتا ہے۔‘
    ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایران کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک پیٹروکیمیکل کمپلیکس اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام کے بعض حصوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
    ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق پاسداران انقلاب نے جواباً اسرائیل کے شہر حیفہ میں واقع ایک پیٹروکیمیکل تنصیب پر میزائل داغے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات سے ایران تقریباً 30 میزائل فائر کر چکا ہے۔
    پیر کے روز وسطی تہران میں ایک زور دار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی، جس کے بعد متعدد دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق فضائی دفاعی نظام کو بھی متحرک کیا گیا جبکہ ایک ’دشمن ڈرون‘کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔

    Related Posts

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دے دی

    سہارنپور مسجد کا انہدام قانون کی حکمرانی کی سنگین خلاف ورزی، مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

    نورا فتیحی کے خلاف 3 کروڑ روپے کا ہتک عزت مقدمہ، ’لیگو ایئرپلین‘ تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    مقبول خبریں

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دے دی

    سہارنپور مسجد کا انہدام قانون کی حکمرانی کی سنگین خلاف ورزی، مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

    نورا فتیحی کے خلاف 3 کروڑ روپے کا ہتک عزت مقدمہ، ’لیگو ایئرپلین‘ تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    روزمرہ کی یہ عادتیں دماغ کو پہنچا سکتی ہیں نقصان، ماہرین نے بتائے بچاؤ کے طریقے

    ایران کی امریکہ کو دھمکی، ’اقتصادی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری پابندی سے دیں گے‘

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.