Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نورا فتیحی کے خلاف 3 کروڑ روپے کا ہتک عزت مقدمہ، ’لیگو ایئرپلین‘ تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کےخلاف ایوی ایشن کمپنی نے 3 کروڑ روپے کا ہتکِ عزت مقدمہ دائر کردیا،سوشل میڈیا تبصروں سےکاروباری نقصان کا الزام

    حیدرآباد: ایک ایوی ایشن کمپنی نے بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کے خلاف گاندھی نگر کی عدالت میں 3 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ کمپنی کا الزام ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی جانب سے کیے گئے توہین آمیز اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں سے کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نورا فتیحی نے کمپنی کے چارٹرڈ طیارے کو ’’لیگو ایئرپلین‘‘ قرار دیا تھا۔ سینئر سول جج آر. اگروال کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت 25 ستمبر کو ہوگی۔

    ڈوئنس ایوی ایشن کی جانب سے دائر مقدمے کے مطابق، نورا فتیحی نے گزشتہ سال دسمبر میں ممبئی سے جے پور کے سفر کے دوران سیسنا سیٹیشن CJ2 طیارے کے اندر ویڈیوز بنائی تھیں۔ ان ویڈیوز میں انہوں نے طیارے کو چھوٹا کھلونا اور لیگو ہوائی جہاز قرار دیا اور انہیں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا تھا۔

    کمپنی نے الزام عائد کیا کہ 4 کروڑ 65 لاکھ فالوورز رکھنے والی اداکارہ کے ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث بکنگ منسوخ ہونے لگیں اور کمپنی کے تجارتی کاروبار کو بھاری نقصان پہنچا۔ رواں سال اپریل میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا کہ فتیحی کے تبصرے لاپرواہ، غیر ذمہ دارانہ اور بغیر کسی تکنیکی معلومات، تصدیق یا حقائق کی بنیاد کے کیے گئے تھے۔

    ڈوئنس ایوی ایشن کے مطابق اداکارہ کے بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کی وجہ سے ان کے بیانات سے کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، گڈوِل متاثر ہوئی اور کاروبار پر منفی اثر پڑا۔

    کمپنی نے دعویٰ کیا کہ اس کی بکنگ میں 15 سے 20 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ بکنگ منسوخ ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جس طیارے میں اداکارہ نے سفر کیا تھا، وہ معیاری اور مناسب سائز کا تھا، ڈی جی سی اے سے مکمل طور پر تصدیق شدہ اور پرواز کے لیے محفوظ تھا، جبکہ اسے ایک قانونی اور مؤثر (نان شیڈیولڈ آپریٹر پرمٹ) کے تحت چلایا جا رہا تھا۔

    3 کروڑ روپے کے ہرجانے کے علاوہ کمپنی نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے نورا فتیحی کے مذکورہ تبصرے اور طیارے سے متعلق تمام مواد فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ کو عوامی طور پر وضاحت جاری کرنے کی ہدایت دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔تاہم، نورا فتیحی کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    Related Posts

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دے دی

    سہارنپور مسجد کا انہدام قانون کی حکمرانی کی سنگین خلاف ورزی، مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

    روزمرہ کی یہ عادتیں دماغ کو پہنچا سکتی ہیں نقصان، ماہرین نے بتائے بچاؤ کے طریقے

    مقبول خبریں

    پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دے دی

    سہارنپور مسجد کا انہدام قانون کی حکمرانی کی سنگین خلاف ورزی، مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا

    نورا فتیحی کے خلاف 3 کروڑ روپے کا ہتک عزت مقدمہ، ’لیگو ایئرپلین‘ تبصرہ مہنگا پڑ گیا

    روزمرہ کی یہ عادتیں دماغ کو پہنچا سکتی ہیں نقصان، ماہرین نے بتائے بچاؤ کے طریقے

    ایران کی امریکہ کو دھمکی، ’اقتصادی جنگ کا جواب خلیج فارس میں بحری پابندی سے دیں گے‘

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.