بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹ ورک)
سنڈیمن سول ہسپتال کوئٹہ میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں وائی ڈی اے
ڈاکٹروں کے تحفظ میں ناکامی ناقابلِ قبول، واقعہ سیکیورٹی فیلئر ہے، 24 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو صوبہ بھر میں طبی سروسز کا بائیکاٹ کریں گے،خاتون ڈاکٹروں سمیت تمام طبی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے، ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے، وائی ڈی اے کا حکومت، محکمہ صحت اور پولیس حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہملزمان کی عدم گرفتاری پر غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا انتباہ
طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر حملے کے خلاف ڈاکٹروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے


