لاہور:( ملک ظہیر کی رپورٹ)
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے ماہِ مئی کے دوران ڈولفن اور پی آر یو (PRU) یونٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق، ڈولفن اور پی آر یو نے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی 231 کالز پر شہریوں کو بروقت ریسکیو کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی خصوصی ہدایات پر ریسپانس ٹائم کو مانیٹر کیا گیا، جس کے نتیجے میں ٹیموں کا اوسط ریسپانس ٹائم 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ایک بہترین کارکردگی ہے۔
ایس پی بلال احمد نے بتایا کہ ماہِ مئی کے دوران مجموعی طور پر درج ذیل کارروائیاں کی گئیں:
اشتہاری اور مفرور ملزمان: 49 اشتہاریوں، 300 عادی ملزمان اور 17 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔
سٹریٹ کرائم میں ملوث 456 ملزمان کے علاوہ 04 خطرناک ڈکیت گینگز کا بھی صفایا کیا گیا۔
منشیات فروشوں کے قبضے سے 46 بوتلیں شراب، 9 بیئر کین، چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم میں 02 پسٹل اور گولیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔
پتنگ بازی اور ون ویلنگ: پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 03 ملزمان جبکہ ون ویلنگ کرنے والے 34 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔
شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ‘سٹاپ اینڈ سرچ’ کے دوران 6 لاکھ 27 ہزار 664 گاڑیاں اور 7 لاکھ 8 ہزار 956 افراد کو چیک کیا گیا۔ مزید برآں، کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہنگامی صورتحال میں 117 سے زائد شہریوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن اور پی آر یو سکواڈ لاہور کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے دن رات برسرِ پیکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔


