Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تصویریں دھندلی کیوں تھیں 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    تحریرنویدبلوچ
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    ۔ہم ایک دلچسپ زمانے سے گزرے ہیں… ایسا زمانہ جس میں قوالی گھنٹوں کی ہوتی تھی، اور لوگ دم سادھے بیٹھے رہتے تھے۔ایسا زمانہ جب غزل کے ہر شعر پر "واہ واہ” کی صدا گونجتی تھی۔
    ایسا زمانہ جب موسیقی، شاعری اور فنونِ لطیفہ میں گہرائی ضرور تھی — مگر بصری معیار؟معاف کیجیے گا… نہ ہونے کے برابر تھا۔آج جب ہم سوشل میڈیا پر کسی عام سے ٹک ٹاکر کی ویڈیو دیکھتے ہیں،
    تو دل میں ایک ہی خیال آتا ہے: یہ ویڈیو اگر 90 کی دہائی میں کسی فلم کا سین ہوتی تو اسے "ماسٹر شاٹ” قرار دیا جاتا۔اور اگر وہی روشنی، وہی رنگ، وہی زاویہ کسی پرانے کیمرہ مین سے کروایا جاتا —
    تو جواب یہی آتا: "بھائی، اتنا ہی بجٹ تھا!” یا "کیمرہ یہی دستیاب تھا!”
    مگر سچ یہ ہے کہ…
    مسئلہ بجٹ کا نہیں، وژن کا تھا۔ہم نے کیمرہ مین ایسے پالے جو ہر فریم کو صرف “ریکارڈ” کرتے تھے، “تخلیق” نہیں۔ہم نے ڈائریکٹر ایسے پیدا کیے جنہیں لائٹنگ سے زیادہ لائوڈ ڈائیلاگ کی فکر تھی۔سین کو “زندہ” دکھانے کا فن نہیں آتا تھا، صرف “مکمل” کرنا آتا تھا۔مرد اداکار کے چہرے پر پسینہ ہو یا خاتون کے آنچل کی ہوا میں روانی —
    کچھ بھی نیچرل نہیں ہوتا تھا، بس اوور ڈرامی ہوتا تھا۔نہ ایڈیٹنگ میں ریتم ہوتا، نہ فریم میں جمالیات۔
    فوٹوگرافی کو فن نہیں، ہنر سمجھا جاتا — اور وہ بھی کم درجہ کا ہنر۔آج جب ایک لڑکا سستا سا فون لے کر 15 سیکنڈ کی ویڈیو بناتا ہے،
    تو اس میں بھی ایسی “کمپوزیشن” ہوتی ہے جو پرانے فلمی سینز میں ڈھونڈے سے نہیں ملتی۔تو سوال یہ ہے کہ پھر وہ پرانے کیمرہ مین، وہ خود ساختہ "ڈائریکٹرز” کیا تھے؟
    فنکار؟
    نہیں۔بس خوش نصیب… کہ ان کے سامنے کوئی چیلنج ہی نہ تھا۔انہوں نے جو دیا، وہی عوام نے قبول کر لیا — کیونکہ متبادل کچھ تھا ہی نہیں۔ٹیکنالوجی نے صرف معیار بہتر نہیں کیا،اس نے آئینہ دکھا دیا ہے —
    کہ ہم کتنی دیر تک دھندلی تصویروں کو آرٹ سمجھتے رہے۔اور شاید اسی لیے آج کے دور کا نیا فلم ساز یا وی لاگر،
    پرانے وقت کے "استادوں” کو دیکھ کر مسکراتا ہے۔
    کیونکہ وہ جانتا ہے کہ
    اچھا ہونا کبھی بھی کافی نہیں ہوتا — اگر آپ کے وقت میں کوئی مقابلہ ہی نہ ہو۔
    پرانے کیمرہ مین اور ڈائریکٹر خوش نصیب تھے کہ انہیں کبھی کسی نے پرکھا ہی نہیں۔
    ورنہ جو کام آج کے ایک فالوور والا بچہ سیکھ چکا ہے،
    اسے سیکھنے میں ان “ماہروں” نے پوری زندگی گزار دی — اور تب بھی آدھا ہی سیکھا۔
    یہ ترقی کا سفر نہیں…
    یہ بے نیازی کا خمیازہ ہے۔

    Related Posts

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.