خان پور ( رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)چنگان ہائی روف سڑک سے نیچے جا گری، 2 افراد زخمی۔ حادثہ ظاہر پیر تا ترنڈہ محمد پناہ روڈ پر بیٹ 618 کے قریب پیش آیا ذرائع کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ ساتھ بیٹھے بچے نے اچانک اسٹیئرنگ موڑ دیا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری حادثے کے نتیجے میں نبیلہ اسحاق اور محمد اسحاق زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی

