تہران : ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر آئندہ چند گھنٹوں میں یکطرفہ طور پر معاہدے کو حتمی قرار دینے کا اعلان کر سکتے ہیں تاہم معاملات کے مکمل طور پر طے ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
ایران کے خبر رساں ادارے فارس کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر آئندہ چند گھنٹوں میں یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی قرار دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے کہا کہ: ’امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں ابھی کچھ مسائل حل طلب ہیں، اور جب تک ایران سے متعلق تمام معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو جاتے، کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوگا۔‘
ذرائع کے مطابق ’اگر یہ باقی ماندہ معاملات مکمل طور پر حل ہو جائیں تو ایران خود باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کرے گا۔‘
فارس نیوز نے مزید لکھا کہ ’باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی یکطرفہ طور پر ایران-امریکہ معاہدے کے حتمی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کو اس نظر سے دیکھا جا رہا ہے کہ وہ عوامی رائے پر اثر انداز ہونے اور تنازع پوری طرح حل ہونے سے پہلے ہی معاہدے کا تاثر قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد یکطرفہ طور پر حتمی ایران-امریکا معاہدے کا اعلان کر سکتے ہیں، ایرانی میڈیا

