Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران مذاکرات سے مطمئن نہیں ، لیکن یہ کامیاب ہوجائینگے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کابینہ سے خطاب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ’ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے‘ اور ’ہم ابھی اس سے مطمئن نہیں ہیں، لیکن (یہ کامیاب) ہو جائیں گے۔‘
    صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’یا تو یہ اسی طریقے سے حل ہو جائے گا، یا پھر ہمیں اسے ختم کرنا پڑے گا۔‘
    ایرانی قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’وہ کمزوری کی پوزیشن سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ لیکن دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ ممکن ہے ہمیں واپس جا کر معاملہ مکمل کرنا پڑے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ نہ کرنا پڑے۔‘
    انھوں نے ایک بار پھر کہا کہ ان کے خیال میں ایران کی قیادت ’معاہدہ کرنے کے لیے بہت زیادہ تیار ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اب بہت زیادہ کمزور ہو چکا ہے اور وہ کسی بھی صورت میں امریکہ کے ساتھ ایک ڈیل (معاہدہ) کرنا چاہتا ہے۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت "خالی ہاتھوں” (negotiating on fumes) مذاکرات کی میز پر ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے بے تاب ہے۔ ٹرمپ نے کہا، "ابھی تک وہ اس مقام تک نہیں پہنچے جس کے ہم خواہاں ہیں، ہم ان کی موجودہ پیشکش سے مطمئن نہیں ہیں، لیکن جلد ہی ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    Their Navy is gone, their Air Force is gone. Iran is negotiating on fumes. pic.twitter.com/6Zem8wYB4F

    — The White House (@WhiteHouse) May 27, 2026


    انھوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں اس وقت ایسا لگتا ہے کہ وہ (ایرانی) صرف معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، میرے خیال میں ان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’آپریشن ایپک فیوری کے دوران ہم نے واضح کر دیا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والا ملک جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔‘
    سابق صدر نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ شدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "میں ہزاروں بار کہہ چکا ہوں کہ ان کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، ان کی فضائیہ کا کوئی وجود نہیں رہا، غرض سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔” ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں مزید کہا کہ اگر ایران ان کے مطالبات کے مطابق کوئی معاہدہ نہیں کرتا، تو امریکہ کے پاس "کام کو مکمل کرنے” کے سوا کوئی چارہ نہیں بچے گا۔
    ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور ایران کی عسکری صلاحیتوں کے بارے میں امریکی حکام کی جانب سے مسلسل دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی شرائط پر ہی ایران کے ساتھ معاملات طے کرے گا، بصورتِ دیگر تہران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    Related Posts

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    عبیرہ ضیاء انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) کی دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر

    مقبول خبریں

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ محبتانی، نئی عمارت تاحال تعمیر نہ ہو سکی

    سی سی ڈی کی بڑی کارروائی14 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

    عمران خان کے بیٹوں کا سکائی سپورٹس کو انٹرویو اور پی سی بی کی شکایت

    بلاگ

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.