سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)علاقہ بجوات کے قریب ہیڈمرالہ بیراج میں مقامی لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت سے بہہ کر آنے والے ایک نوجوان کی لاش کو دریا سے نکال لیا ہے۔لاش دریائے چناب میں بہتی ہوئی ہیڈمرالہ بیراج کے قریب پہنچی تھی۔
ریسکیو ٹیموں نے لاش کو پانی سے نکال کر پولیس تھانہ ہیڈمرالہ کے حوالے کر دیا ہے۔
نوجوان کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے شناخت کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بھارت سے بہہ کر آنے والے نوجوان کی لاش کو دریا سے نکال لیا

