مورو (رپورٹ محمد اسلم مغل)مورو کے قریب کچے کے علاقے میں واقع گاں عرض محمد لغاری کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر زرعی زمین پر قبضے اور پولیس کارروائیوں کے خلاف ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مختلف بااثر افراد اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی افراد علی نواز سولنگی، غلام حیدر سولنگی، مقبول سولنگی، راو بگھیو اور دیگر نے مقف اختیار کیا اور مبینہ طور پر کہا کہ ان کی 25 ایکڑ آبائی زرعی زمین پر کچھ افراد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر بعض بااثر ضمیر حسین، میر محمد ، نصیر احمد سیٹھر کی پشت پناہی سے ان پر دبا ڈالا جا رہا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں گھروں پر چھاپوں اور خوف و ہراس کے باعث خواتین اور بچوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ حالیہ دنوں میں زمین پر نصب سولر پلیٹیں، موٹر اور دیگر سامان بھی نامعلوم لے گئے تھے۔
مورو کے قریب زرعی زمین کے تنازع پر دیہاتیوں کا احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

