نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی ہدایت پر تھانہ کھڈہر پولیس نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اندھے قتل کے ایک اہم مقدمے کا محض 48 گھنٹوں میں سراغ لگا کر تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ کھڈہر کی حدود میں گل بیگ جمالی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے ایس ایچ او تھانہ کھڈہر اور پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مقدمے کی ہر پہلو سے تفتیش کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس معلومات اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور واردات میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان محمد خان جمالی، بشیر جمالی اور دائم جمالی کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ قتل کے محرکات اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
کھڈہر پولیس کی بڑی کامیابی، 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ، 3 مرکزی ملزمان گرفتار

