لاہور:اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق کوکین کوئین سے شادی کرنے والے سابق پولیس افسر کی بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انمول پنکی کو 4 سال پہلے لاہور میں پولیس افسر نے گرفتار کیا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی.
انمول پنکی 10 دن افسر کی تحویل میں رہی جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی، افسر خود انسداد منشیات سیل کا حصہ تھا اسی لیے ملزمہ کو تحفظ ملا رہا،
انمول پنکی سے شادی کرنے والا پولیس افسر ریٹائر ہو چکا، جبکہ گرفتاری کے بعد ایک بڑے افسر سے 7 کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی، ڈیفنس میں 3 کروڑ روپے کا گھر دیا گیا جبکہ 4 کروڑ روپے کیش میں ادا کیے گئے۔
پنکی کا سابق ریٹائر پولیس افسر شوہر گرفتار،”آزادی کی ڈیل 7 کروڑ کے عوض ہوئی“

