سوات:سوات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اورڈسٹرکٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 3 مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،جبکہ 2 دہشتگرد فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے،جن کی تلاش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کےمطابق کارروائی تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقےسخاڈوب میں کی گئی،دہشت گردوں نے پولیس نفری کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کےبعد ایک مکان سے 3 دہشت گردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، منصور اور غفران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں کا تعلق سوات سے بتایا گیا ہےپولیس کےمطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 6 میگزین، متعدد کارتوس، تھانہ شکردرہ کا نقشہ اور ایک ڈائری بھی برآمد ہوئی ہے۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

