خان پور ( رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر)
افسوسناک حادثہ: تیز آندھی کے باعث درخت گرنے سے محنت کش مستری جاں بحق چک 132 ون ایل اسلام گڑھ باغ و بہار میں مستری کا کام کرنے والا ایک محنت کش مستری کام سے واپسی کے دوران افسوسناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ذرائع کے مطابق 60 آر ڈی کے مقام پر اچانک آنے والی تیز آندھی کے باعث سفیدے کا درخت گر گیا، جس کی زد میں آ کر محنت کش مستری نیچے دب گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے محنت کش مستری کا تعلق ترنڈا سوائے خان کے علاقے بستی وارنی شریف سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کی خبر سنتے ہی اہلِ علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ گھر میں کہرام مچ گیا۔


