Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی،تانک پولیس آنکھیں بندکرلیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ٹانک( بیووچیف  کفایت اللہ پراچہ سے)
    ضلع ٹانک میں پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے، شہر میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس لمبی تان کر سو گئی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے متعدد منشیات کے عادی افراد نے ٹانک کا رخ کر لیا ہے اور اب شہر کی گلیوں، کوچوں اور بازاروں میں نشے کے عادی افراد سرعام پڑے دکھائی دیتے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال نہ صرف امن و امان بلکہ نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او عبدالصمد خان کے حوالے سے بھی شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد سے وہ اکثر دفتر سے غیر حاضر رہتے ہیں اور سرکاری اوقات کار میں ان سے ملاقات تقریبا ناممکن ہو چکی ہے۔ بعض حلقوں کا دعوی ہے کہ وہ سہ پہر تین بجے کے بعد دفتر پہنچتے ہیں جس سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں بھی معمول بن چکی ہیں۔ سرِ شام مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔ گزشتہ  شام کو  نمازِ مغرب کے بعد ایک مسجد کے اندر گھس کر نمازی کو قیمتی موبائل فون اور تیس ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے خیبر پختونخوا پولیس کے اعلی حکام، بالخصوص ڈی آئی جی ڈیرہ رینج اور آئی جی خیبرپختونخوا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نااہل اور غیر سنجیدہ اہلکاروں کو فوری طور پر تبدیل کر کے بہادر اور متحرک افسران تعینات کیے جائیں تاکہ ٹانک میں امن و امان بحال ہو سکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

    Related Posts

    سب انسپکٹر خالد بشیر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ و سول کورٹس،فیملی کورٹس سمیت تمام کورٹس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد

    پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ٹیکسی ڈرائیوروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا،سستاکرنے کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    ٹوبہ ٹیک سنگھ ،دیرینہ دشمنی ، ڈیرے پر فائرنگ،4 ہلاک، ن لیگ کے رکن اسمبلی ایوب گادھی سمیت تین زخمی

    امریکا کی جانب سے ایران تجاویز مسترد کئے جانے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    بھارت کا جنگی جنون،متعدد اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ

    شکیرا کے بعد ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کا اعزاز

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.