ممبئی(شوبزڈیسک)
ٹی وی انڈسٹری کا وہ دلکش اسٹار جس کی ایک مسکراہٹ پر لڑکیاں مر مٹتی تھیں۔ چھوٹے پردے کے اس ہیرو کی ایک جھلک پانے کے لیے خواتین کچھ بھی کرنے کو تیار رہتی تھیں۔ آج جس ہیرو کی بات کر رہے ہیں وہ اعجاز خان ہیں۔ ان کا نام کئی حسیناں کے ساتھ جڑا۔ ان پر ان کی سابق گرل فرینڈز نے دھوکہ دہی جیسے الزامات بھی لگائے تھے۔ کئی رشتوں کے باوجود اداکار 50 سال کی عمر میں بھی سنگل ہیں۔
اعجاز خان ہندوستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جنہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیاں سمیٹی ہیں۔ اعجاز خان کا نام ایک دو نہیں بلکہ کئی اداکاراں کے ساتھ جڑا، لیکن کسی کے ساتھ بھی ان کا رشتہ مکمل نہ ہو سکا۔ اعجاز خان کا حالیہ رشتہ پویترا پونیا کے ساتھ تھا، لیکن دونوں کا بریک اپ ہو گیا اور اب اداکارہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ گئی ہیں۔

