کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا جہاں پیر کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
صبح 10 بجکر 34 منٹ پر 100 انڈیکس 4,084.37 پوائنٹس یا 2.51 فیصد اضافے سے 167,078.54 پوائنٹس پر جاپہنچا۔
آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی کی پیداوار (پاور جنریشن) اور ریفائنری کے شعبوں میں خریداری کا رحجان دیکھا گیا۔ اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔
گزشتہ ہفتے ایکویٹی مارکیٹ مسلسل دباؤ کا شکار رہی کیونکہ جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال اور سخت مالی حالات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر 100 انڈیکس میں 4.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 7,677.87 پوائنٹس گرکر 162,994.17 پوائنٹس پر بند ہوا

