تحریر:اسد مرزا
جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور کے عہدے کے لیے سابق ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد مضبوط اور فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ پینل میں شامل دیگر افسران میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین عبدالرحیم شیرازی اور ایس ایس پی اختر فاروق شامل ہیں، جو اس اہم عہدے کے لیے مقابلے میں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں قائم کمیٹی ان افسران کے انٹرویوز کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی اور سی ٹی او لاہور کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے اعلیٰ حلقوں میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ فیصل شہزاد کے تقرر کے امکانات روشن ہیں۔
دوسری جانب سابق چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید نے مزید خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی، جس کے بعد حکومت نے انہیں پنجاب سے سرنڈر کر دیا جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کو سی ٹی او لاہور کا چارج دیدیا گیا تھا حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے پیش نظر نئے سی ٹی او کی تعیناتی کے بعد مؤثر اور انقلابی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔
چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

