واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے جلدی ہے نہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ زیر بحث ممکنہ ڈیل 2015 میں اوباما انتظامیہ کے دور میں ہونے والے جوہری معاہدے ‘جے سی پی او اے’ کے مقابلے میں بہتر ہوگی۔
’ انہوں نے کہا کہ ڈیل صرف اسرائیل یا مشرق وسطیٰ میں نہیں بلکہ یورپ، امریکا اور ہر جگہ پر امن، سکیورٹی اور حفاظت کی ضامن ہو گی‘
اب سے کچھ دیر قبل وائٹ ہاؤس نے ایکس پر امریکی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام شیئر کیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’اگر ٹرمپ انتظامیہ میں کوئی ڈیل ہوتی ہے تو یہ صرف اسرائیل یا مشرق وسطیٰ میں نہیں بلکہ یورپ، امریکا اور ہر جگہ پر امن، سکیورٹی اور حفاظت کی ضامن ہو گی۔‘
Make no mistake, President Trump won’t drag the United States into another disastrous deal with Iran.
"If a Deal happens under “TRUMP,” it will guarantee Peace, Security, and Safety, not only for Israel and the Middle East, but for Europe, America, and everywhere else.” -… pic.twitter.com/GtQ7zQXyLy
— The White House (@WhiteHouse) April 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اب وہاں سے یورینیئم نکالنا ’ایک طویل اور مشکل‘ مرحلہ ہو گا۔
منگل کے روز ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل تباہ کر دیا گیا تھا۔ اب وہاں سے یورینیئم نکالنا طویل اور مشکل مرحلہ ہو گا۔انھوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میں جنگ جیت رہا ہوں، چیزیں بہت اچھی جا رہی ہیں۔‘
اس کے علاوہ انھوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جو ٹرمپ کے بقول ایران کو تباہ کر رہا ہے۔
ایک اور پوسٹ میں انھوں نے اس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جو سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے سنہ 2015 میں کیا تھا اور کہا کہ ’ہم جو معاہدہ ایران کے ساتھ کریں گے وہ اس معاہدے سے بہت بہتر ہوگا۔‘
۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں جعلی خبریں پڑھ رہا ہوں جس میں کہا گیا کہ مجھ پر ڈیل کرنے کے لیے دباؤ ہے۔ یہ سچ نہیں۔ میں بالکل بھی دباؤ میں نہیں ہوں، حالانکہ سب کچھ نسبتاً جلد ہو جائے گا۔‘

