بالی وڈ:پتی پتنی اور وہ 2′ اس وقت کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا
۔ فلم میں ایوشمان کھرانہ، سارہ علی خان، اور ومیکا گبی نے اہم رول نبھائے ہیں ۔ اس ٹیزر نے ناظرین میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔ ٹیزر ہنسی، الجھن، اور افراتفری سے بھری ایک تفریحی فلم نظر آرہی ہے۔
View this post on Instagram
میکرز نے سوشل میڈیا پر ‘پتی پتنی اور وہ 2′ کا ٹیزر اس کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کیا: "وقت سب کچھ بدل دیتا ہے، لیکن شوہروں کی فطرت پر وقت کا کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔ پرجاپتی پانڈے آ رہے ہیں — اس بار اپنی بیوی اور وہ دو کے ساتھ۔’ ‘پتی پتنی اور وہ 2’ کا ٹیزر ریلیز۔۔۔ 15 مئی 2026 کو سینما گھروں میں۔
کارتک آریان کو 2019 کی فلم "پتی پتنی اور وہ” میں دو خواتین کے پیار میں پھنسے دیکھنے کے بعد، اس کا سیکوئل۔۔جس کا عنوان ” پتی پتنی اور وہ 2″ ہے — اس کہانی کو بالکل نئی سطح پر لے جاتی ہے۔ اس بار، فلم کے مرکزی اداکار، آیوشمان کھرانہ، خود کو دو نہیں بلکہ تین خواتین کے ساتھ الجھے ہوئے پاتے ہیں۔
‘پتی پتنی اور وہ 2’کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں۔ اسے بھوشن کمار، رینو روی چوپڑا، اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ جونو چوپڑا کریٹیو پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ یہ فلم 15 مئی 2026 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

