Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلیفورنیا / نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا زلزلہ آ گیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی ‘میٹا’ نے اپنے 16,000 ملازمین کو نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کا پہلا مرحلہ 20 مئی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ اقدام اس بات کا واضح اعلان ہے کہ اب کارپوریٹ دنیا میں "انسانی دماغ” پر "مصنوعی ذہانت” (AI) کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
    آئی ٹی پروفیشنلز کے لیے ‘تباہی کا سال’
    اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ یہ صرف میٹا کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری ٹیک انڈسٹری ایک بھیانک خواب سے گزر رہی ہے۔ ‘لے آفس ڈاٹ ایف وائی آئی’ (Layoffs.fyi) کے مطابق، رواں سال اب تک 73,212 سے زائد ٹیک ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق، میٹا اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ‘ری اسٹرکچرنگ’ (تنظیمی تبدیلی) کر رہا ہے۔ اس تبدیلی کی اصل وجہ مارک زکربرگ کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس، جنریٹو ٹولز اور مشین لرننگ پر ضرورت سے زیادہ انحصار ہے۔
    کمپنی اب اپنے پیچیدہ کاموں کو سافٹ ویئر اور اے آئی بوٹس کے حوالے کر رہی ہے، جس کے بعد ہزاروں انسانوں کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
    ہلا وار: 20 مئی سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں ہی 8,000 افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا خدشہ ہے۔
    مستقبل کی دھند: رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سال کے دوسرے حصے میں بھی چھنٹائی یا lay offکا یہ بے رحم سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹا کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر برخاستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ‘اے آئی’ اب صرف ایک سہولت نہیں بلکہ انسانی ملازمتوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ وہ کام جو پہلے سینکڑوں انجینئرز اور ماہرین مل کر کرتے تھے، اب چند طاقتور الگورتھم منٹوں میں سر انجام دے رہے ہیں۔
    آئی ٹی ماہرین اب یہ سوال پوچھنے پر مجبور ہیں کہ اگر میٹا جیسی دیو ہیکل کمپنی اپنے 20 فیصد کے قریب افرادی قوت کو اے آئی کی وجہ سے نکال سکتی ہے، تو باقی چھوٹی کمپنیوں کا کیا بنے گا؟ کیا ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں کمپیوٹر کوڈز، گوشت پوست کے انسانوں سے زیادہ قیمتی ہو گئے ہیں؟

    Related Posts

    آبنائے ہرمز سے متعلق خلیجی ممالک کا اہم اجلاس اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی؟

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

    مقبول خبریں

    آبنائے ہرمز سے متعلق خلیجی ممالک کا اہم اجلاس اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی؟

    ایران عمان میں مفاہمت طے، آبنائے ہرمز کھلنے کے امکان روشن ہوگئے

    شکاگو :گاڑی پر گولیوں کی بارش، مشہور 22 سالہ ریپر ”بلڈ ہاؤنڈ کیو 50“ ہلاک،

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کا تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.