Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اصلی یا نقلی؟ اب مارک زاکربرگ کا ‘اے آئی جڑواں’ کرے گا میٹا کے ملازمین کی کلاس!

      پنجاب میں ‘روڈز انقلاب’: مریم نواز کا تھل ایکسپریس وے اور رنگ روڈز سمیت میگا پراجیکٹس کا اعلان

      کراچی ،لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، غریب کی پہنچ سے ’قربانی اور گوشت‘ دونوں باہر!

      خلا میں سب سے زیادہ دور جانیکا ریکارڈ، آرٹیمس II کی عملے سمیت بحفاظت واپسی

      بلیک میلرز ہوشیار! مریم نواز کا ’پنجاب سائبر کرائم یونٹ‘ بنانے کا اعلان؛ بچیوں کو شکایت کے لیے تھانے نہیں جانا پڑے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    کسی گاوں میں دو اکڑ خان رہتے تھے دونوں پورے گاوں میں اپنی دھاگ بٹھانا چاہتے تھے اور ایک دوسرے کو گھورتے رہتے تھے اکثر لوگ ان سے کنی کتراتے تھے اور ان کے معاملات کو نظر انداز کر دیتے تھے لیکن دونوں کے درمیان جاری خار بازی جب حد سے بڑھنے لگی تو پورے گاوں نے انھیں سمجھایا کہ دیکھو تم دونوں کی عزت بنی ہوئی ہے لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں اپنی اپنی حدود میں رہو ایک دوسرے کو بلاوجہ تنگ نہ کرو تمھاری خار بازی کی وجہ سے پورا گاوں متاثر ہو رہا ہے لیکن وہ کہاں باز آنے والے تھے ایک دن دونوں دست وگریبان ہو گئے گاوں والوں نے بھی فیصلہ کیا کہ ان کو لڑائی کا چاو پورا کر لینے دو ان کو کوئی نہ چھڑوائے آخر دونوں لڑ لڑ کر ہف گئے اور ادھر ادھر دیکھنے لگے لیکن کوئی بھی انھیں چھڑوانے کے لیے تیار نہ تھا پھر دونوں حیلوں بہانوں سے وہاں سے بھاگ جانے کی ترکیبیں نکالنے لگے ایک کہے میرے گھر میں بہت اہم مسئلہ ہے ورنہ میں تمھیں کسی صورت نہ چھوڑتا دوسرا کہنے لگا تم ادھر ہی ٹھرو مجھے ضروری کام ہے میں وہ کرکے واپس آ کر سبق سیکھاتا ہوں اسی طرح کا احوال امریکہ اور ایران کا ہے حقیقت یہ ہے کہ دونوں ہف چکے ہیں اور جنگ بندی کے لیے باعزت راستہ چاہتے ہیں لیکن دونوں اس کوشش میں ہیں کہ اس جنگ کا وائنڈ اپ ان کی فتح سے ہو تاکہ وہ دنیا کو باور کرا سکیں کہ ہم فتح یاب ہو کر آئے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ بری طرح اس دلدل میں پھنس چکا ہے اور جان چھڑوانا چاہ رہا ہے لیکن اسے باعزت راستہ نہیں مل رہا حالانکہ یہ جنگ امریکہ نے اسرائیل کے کہنے پر ایران پر مسلط کی تھی لیکن ایران اس کے لیے لوہے کے چنے ثابت ہوا اب اگر وہ چباتا ہے تو دانت ٹوٹتے ہیں اگلتا ہے تو چودھراہٹ ختم ہوتی ہے صورتحال یہ ہے کہ پوری دنیا ٹرمپ کو کہہ چکی ہے کہ یہ جنگ بلامقصد ہے اب تو کوئی اس کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں یورپی یونین، اقوام متحدہ، برطانیہ چین جاپان سب اسے انکار کر چکے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ امریکہ یہیں سے واپس مڑ جائے تو کچھ نہ کچھ عزت باقی رہ جائے گی ورنہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ وہ دلدل میں دھنستا چلا جائے گا اب تو اس کا ایٹم بم مارنے کا ڈراوا بھی کارگر نہیں رہا اب تو کئی ممالک کہہ رہے ہیں کہ اگر امریکہ نے ایران پر ایٹمی حملہ کیا تو وہ جواب میں اسرائیل پر ایٹمی حملہ کر کے اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے دوسری جانب اگر ایران کا جائزہ لیا جائے تو اس کا انفراسٹرکچر بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے مزید جنگ اس کے لیے بھی بہت مشکل کام ہے لیکن طویل جنگ میں زیادہ نقصان امریکہ کا ہے اس کے اخراجات بھی زیادہ ہیں اور دنیا کا سارا دباو بھی امریکہ پر ہے چونکہ 100 سے زائد ممالک براہ راست اس جنگ سے متاثر ہو رہے ہیں لہذا وہ تمام ممالک امریکہ پر دباو ڈال رہے ہیں کہ جنگ بند کی جائے جبکہ ایران پر اس قسم کا کوئی دباو نہیں
    پاکستان نے دونوں ملکوں کو ایک بہترین موقع فراہم کیا تھا دونوں کے لیے باعزت واپسی کا راستہ دکھایا تھا لیکن لگتا ہے کہ انا کا مسئلہ حقائق سے روگردانی کروا رہا ہے حالانکہ دونوں ملکوں کو ایک میز پر بٹھانا کوئی آسان کام نہ تھا دونوں ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہ تھے اور نہ ہی کوئی ملک ان کی گارنٹی دینے کے لیے تیار تھا پاکستان نے بہترین سفارتکاری کے ذریعے دونوں کو اعتماد دلوایا امریکہ کی ڈیڈ لائن سے قبل ہی ایران کو غیر مشروط طور پر آبنائے ہرمز کھولنے اور امریکہ کو دوہفتوں کے لیے جنگ بندی پر آمادہ کیا جس سے دونوں فریقین کے لیے ایک میز پر بیٹھنے کی راہ ہموار ہوئی خوفناک کشیدگی کے ماحول میں دونوں فریقین کو ایک جگہ پر اکھٹا کر لینا کسی معجزہ سے کم نہ تھا پاکستان نے نہ صرف سہولت کاری کی بلکہ ثالثی اور بہترین میزبان کا فریضہ بھی احسن طریقے سے سرانجام دیا آج دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے دنیا بھر کے میڈیا نے اسلام آباد سے براہ راست مذاکرات کی کوریج کی اور اس طرح 48 گھنٹوں تک پاکستان مسلسل دنیا بھر کے میڈیا پر چھایا رہا اب بھی پاکستان سب سے زیادہ زیر بحث ہے بعض لوگ مذاکرات کی ناکامی کی بات کو خوب اچھال رہے ہیں انھیں شاید ادراک نہیں کہ یہ مذاکرات کے درمیان میں تعطل آیا ہے پاکستان اب بھی دونوں فریقین کے ساتھ آن بورڈ ہے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے تین ادوار میں بہت سارے معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور بظاہر تین نکات ایسے ہیں جہاں ڈیڈ لاک پایا جاتا ہے امریکہ نفسیاتی حربے کے طور پر ڈائیلاگ سے اٹھ کر گیا ہے دراصل وہ چاہتا ہے کہ ایران یورینیم اس کے حوالے کر دے آبنائے ہرمز کسی تیسرے ملک کی نگرانی میں دے دیا جائے یا پہلے کی طرح اوپن کر دیا جائے وہ نہیں چاہتا کہ ایران وہاں سے ٹول وصول کرے اور تیسرا وہ اپنا میزائل پروگرام ختم کر دے توقع ہے کہ جوہری پروگرام پر ایران سمجھوتہ کرلے گا اور معاملات طے پا جائیں گے اس کا جواز بھی ہے کہ ان کے شہید سپریم لیڈر اس بارے فتوی دے چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا لیکن باقی دو معاملات پر ایران کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا اس سے دونوں ملکوں کو فیس سیونگ مل جائے گی ایران کا موقف ہے کہ اگر وہ ان معاملات پر سمجھوتہ کرتا ہے تو اس کی قوم اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی صورتحال یہ ہے کہ ایران میں ایک کروڑ سے زائد لوگ جنگ کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کروا چکے ہیں جبکہ اسرائیل اور امریکہ میں جنگ بندی کے لیے مظاہرے ہو رہے ہیں امریکہ نے اب نئی چال چلی ہے پہلے امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا تھا اب بند کروانا چاہ رہا ہے اس نے سمندروں کی نئی ناکہ بندی کرلی ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ ایران کو لاکھوں ڈالر ٹول دے کر آنے والے جہازوں کو روکے گا اس صورتحال میں توانائی کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا اور اس سے پاکستان، چین، بھارت، جاپان، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے امریکہ کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے چین اور پاکستان ایران کو امریکہ کی بات ماننے پر مجبور کریں گے لیکن ایسی صورتحال ایران کی اہمیت اور زیادہ بڑھا سکتی ہے اس کی بارگینگ پوزیشن کو بہتر کر سکتی ہے امریکہ کے پاس جنگ بندی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں جتنی جلدی اس کا حل نکال لیا جائے گا اتنا ہی ڈیمج کم ہو گا ہر گزرتے وقت کے ساتھ بحران شدت اختیار کرتا جائے گا اور پھر یہ بحران کوئی بھی شکل اختیار کر سکتا ہے پاکستان اب بھی پر امید ہے کہ وہ دونوں فریقین کو جنگ بندی کے معاہدہ پر لے آئے گا پاکستان کے اس امن مشن میں دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور بہت سارے ممالک نے پاکستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہر صورت امن مشن کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں پاکستان ایک سپر پاور کو اس کے 42 سال بعد اس کے بدترین دشمن کے ساتھ بٹھانے میں کامیاب ہو گیا ہے یہ امریکہ اور ایران کے پہلے اعلی سطحی مذاکرات تھے پاکستان نے بہت بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اپنے ازلی دشمن بھارت کو معاملات سے لاتعلق کر دیا ہے ایک جاری جنگ کو مذاکرات کی طرف موڑ دیا ہے اب لارج سکیل جنگ کے خدشات کم ہو چکے ہیں اب بات مذاکرات کی طرف ہی جائے گی توقع ہے کہ پاکستان اس امن مشن میں ضرور سرخرو ہو گا۔

    Related Posts

    لاہور: چیف ٹریفک آفیسر کی تبدیلی، ڈاکٹر اطہر وحید عہدے سے فارغ

    پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کا ‘تزویراتی اتحاد’ بنانے کا فیصلہ، مشرقِ وسطٰی میں نئے دور کا آغاز

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، تیار ہوجائیں، پرسوں پھر مذاکرات ہونگے ، ڈونلڈ ٹرمپ

    پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کا ‘تزویراتی اتحاد’ بنانے کا فیصلہ، مشرقِ وسطٰی میں نئے دور کا آغاز

    دو روز کمی کے بعد یکدم سونے کی بڑی چھلانگ، چاندی بھی مہنگی

    بال اب ایران کے کورٹ میں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیراعظم شہباز شریف کا اہم کردار ہے ، جے ڈی وینس

    اصلی یا نقلی؟ اب مارک زاکربرگ کا ‘اے آئی جڑواں’ کرے گا میٹا کے ملازمین کی کلاس!

    بلاگ

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    سفارت کاری سے سمندری کنٹرول تک: کیا آبنائے ہرمز پر ’ٹرمپ لاک‘ عالمی معیشت کا رخ بدل دے گا؟

    پنجاب پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ "بے نقاب نیوز” افسران کے نام منظر عام پر لے آیا

    چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل دونوں گریڈ 22، مگر کنٹرول سیکرٹری داخلہ کے پاس کیوں ؟آئی جی کا تبادلہ یقینی، نئے نام سامنے آگئے، صحافی آصف چوہدری اندر کی خبر لے آئے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.