Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دنیا کا وہ شہر جہاں قیمتوں نے ہوش اڑا دیے؛ ایک گیلن پٹرول کی قیمت سن کر آپ کو اپنی مہنگائی ’سستی‘ لگنے لگے گی!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہانگ کانگ : دنیا بھر میں جاری توانائی کے بحران اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ نے جہاں پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے، وہاں ہانگ کانگ اس وقت دنیا کا مہنگا ترین شہر بن چکا ہے جہاں پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ یہاں ایک گیلن پٹرول کی قیمت 15.6 امریکی ڈالر (تقریباً 4,350 پاکستانی روپے)یعنی ایک ہزار روپے فی لٹر تک جا پہنچی ہے۔
    جب سے صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے، عالمی سطح پر تیل کی سپلائی لائن متاثر ہوئی ہے۔ آبنائے ہرمز، جو تیل کی تجارت کا سب سے اہم راستہ ہے، اس کی بندش نے ایشیائی معیشتوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ہانگ کانگ، جو اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے مکمل طور پر مشرقِ وسطیٰ پر منحصر ہے، اس جنگ کی سب سے زیادہ قیمت چکا رہا ہے۔
    گاڑی رکھنا اب خواب بن گیا!
    ہانگ کانگ کی 75 لاکھ آبادی میں سے صرف 8.4 فیصد لوگ اپنی گاڑی رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ صرف پٹرول نہیں، بلکہ پارکنگ کی فلک شگاف فیسیں اور رجسٹریشن کے بھاری اخراجات بھی ہیں۔لوگ پریشان ہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےجیسن کان (ایک کنسلٹنٹ) نے کہا کہ "پٹرول کی قیمتوں میں 15 فیصد حالیہ اضافہ میرے بجٹ پر بجلی بن کر گرا ہے۔ پہلے ہی یہاں قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ تھیں، اب تو گاڑی چلانا عیاشی بن گیا ہے۔”
    جبکہ لیو (ڈیلیوری ڈرائیور) کا کہنا تھا کہ "پٹرول مہنگا ہو گیا لیکن کھانے کی ڈیلیوری کے پیسے نہیں بڑھے۔ اب تو موٹر سائیکل چلانا بھی گھاٹے کا سودا لگتا ہے۔”
    سستا پٹرول لینے کے لیے ’بارڈر پار‘ کا سفر
    دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ہانگ کانگ کے شہری اپنی گاڑیاں لے کر پڑوسی چینی شہر شینزین (Shenzhen) بھاگ رہے ہیں۔ وہاں پٹرول ہانگ کانگ کے مقابلے میں تین گنا سستا مل رہا ہے۔ لوگ نہ صرف ٹنکی فل کروانے وہاں جاتے ہیں بلکہ وہیں سے سستی گروسری اور کھانا کھا کر واپس آتے ہیں۔
    شہر کے سربراہ جان لی نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ شہر کی سپلائی لائن محفوظ ہے کیونکہ ہانگ کانگ اپنا 80 فیصد تیل چین سے حاصل کرتا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق، "مادرِ وطن (چین) کی مضبوط حمایت کی وجہ سے ہم توانائی کی قلت سے بچے ہوئے ہیں، ورنہ حالات اس سے بھی بدتر ہو سکتے تھے۔”.

    Related Posts

    گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

    سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے !!ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام

      دوسرا ٹی 20 میچ:انگلینڈنے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے د ی

    مقبول خبریں

    گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

    سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے !!ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام

      دوسرا ٹی 20 میچ:انگلینڈنے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے د ی

    ”ماردیا جائے یا چھوڑ دیا جائے“ ایران پر اہم فیصلے کے قریب ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران کے میناب اسکول پر امریکی حملہ ’جنگی جرم‘ قرار، اقوام متحدہ

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.