Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      50 سال بعد انسان دوبارہ چاند کی جانب روانہ! ناسا کا ‘آرٹیمس ٹو’ مشن 4 خلا بازوں کے ساتھ کامیابی سے لانچ

      اوریکل سے 30 ہزار ملازمین فارغ، بھارت سب سے زیادہ متاثر؛ صبح سویرے ای میل کے ذریعے نوکریوں سے نکال دیا گیا

      امریکی ویزا مشن 2027: ایچ ون بی کی رجسٹریشن مکمل، ‘پہلے آئیے پہلے پائیے’ دور ختم؛ صرف ‘اعلیٰ مہارت اور بھاری تنخواہ’ والوں کی لاٹری نکلے گی!

      کورونا کی نئی ‘خطرناک’ شکل: ‘سیکاڈا’ وائرس نے سر اٹھا لیا! امریکا سمیت 25 ممالک متاثر

      ’پروپیگنڈا وار‘: اب ایلون مسک بچائیں گے امریکہ کی لاج؟ مارکو روبیو کا سفارت خانوں کو ’نفسیاتی جنگ‘ شروع کرنے کا حکم!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میگا ڈپلومیسی ،مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان اور چین کے پانچ نکات جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیجنگ :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کی دعوت پر ان سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں مذاکرات اور وفود کی سطح پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، مغربی ایشیا میں ہونے والی علاقائی پیش رفت پر گفتگواور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    رواں سا ل پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں فریقین نے آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ، سی پیک ٹو کے تحت اقتصادی اور تزویراتی تعاون کو گہرا بنانے اور تمام شعبوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلے اور تعاون کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
    مغربی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پردونوں ملکوں نے امن، استحکام اور مذاکرات کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی پر زور دیا اور پانچ نکاتی اقدام جاری کیا ۔ اقدام کا مقصد علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ وزیر خارجہ وانگ یی نے اس سلسلے میں پاکستان کی تعمیری اور مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔۔
    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 31 مارچ کو اسحاق ڈار اور وانگ ژی کی ملاقات کے دوران خلیج اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے دونوں ممالک نے یہ پانچ نکاتی اقدامات تجویز کیے ہیں۔
    کشیدگی کا فوری خاتمہ کیا جائے اور جنگ سے متاثرہ تمام علاقوں تک انسانی بنیادوں پر امداد کی بلا تعطل رسائی یقینی بنائی جائے۔
    امن مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں کیوں کہ گفت و شنید اور سفارت کاری ہی تنازعات کے حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران اور خلیج کی ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت، قومی آزادی اور سکیورٹی یقنی بنائے جائے۔ تمام فریق تنازعات کا پر امن حل تلاش کریں اور مذاکرات کے دوران طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کریں۔
    شہریوں اور غیر فوجی مقامات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ توانائی کے مراکز، پانی کو قابل استعمال بنانے والے مراکز اور پر امن مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی جوہری تنصیبات پر حملے روکے جائیں۔
    بحری گزر گاہوں کی حفاظت کی جائے۔ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے جہازوں اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے، سول اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہازوں کو محفوظ راستہ دیا جائے اور آبنائے ہرمز میں معمول کی آمد و رفت جلد از جلد بحال کی جائے۔
    اقوام متحدہ کے تحت جامع امن کے لیے ایک فریم ورک تشکیل دیا جائے۔

    Related Posts

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

    آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کی جڑ امریکا ،اسرائیل کے غیر قانونی حملے ہیں“؛ چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    19 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا! مہنگائی کی شرح اگست 2024 کے بعد بلند ترین سطح پر؛ جنگ، کشیدگی نے پاکستانیوں کا جینا محال کر دیا

    مقبول خبریں

    19 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا! مہنگائی کی شرح اگست 2024 کے بعد بلند ترین سطح پر؛ جنگ، کشیدگی نے پاکستانیوں کا جینا محال کر دیا

    جنگی جنون’ نے سونے کی قیمت گرا دی! عالمی مارکیٹ میں بڑا بریک ڈاؤن، پاکستان میں ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    ٹرمپ کے خطاب کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سٹاک مارکیٹس میں مندی

    ایران کو پتھر کے دور میں واپس دھکیل دینگے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آپریشن ”ایپک فیوری“ جاری رکھنے کا اعلان

    آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرو! 35 ممالک کا ایران کو ‘الٹی میٹم’، برطانیہ کی قیادت میں بڑا سفارتی ایکشن ، امریکا منظر سے غائب!

    بلاگ

    ”قدرت سے دشمنی نہ کرو“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ”ام رباب کو انصاف کون دے گا۔۔۔؟“ میاں حبیب کا کالم

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.