لاہور:پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری ٰ نے کہا ہےکہ مخالفین کا تمام تر پراپیگنڈا اور خبریں محض ڈالرز اور ذاتی مفادات کے حصول کے لیے کی جانے والی جھوٹ پر مبنی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فائدے اور آسائشوں کے چکر میں اس جماعت کی قیادت نے اپنی ہی پارٹی کو سیاسی طور پر تباہ و برباد کر دیا ہے۔
انکی ہر خبر اور پراپیگنڈا جھوٹ ہوتا ہے ڈالرز کے لئے
خود کی موجیں لگی ہیں اور یہاں اس جماعت کا بیڑہ غرق کردیا ہے
پنجاب الحمد للہ بی آر ٹی،گرین بسوں اور ٹرانسپورٹ میں پورے ملک میں لیڈ کررہا ہے
یاد رہے یہ بسیں جنگلہ بس تھی اور اسکی ضرورت نہیں کوئی عقل بند یہ کہا کرتا تھا
پنجاب کو اللہ پاک کے علاوہ کسی سے لینے یا مانگنے کی ضرورت نہیں ہاں البتہ کسی صوبے کو مدد کی ضرورت ہو تو پنجاب حاضر ہے
اب انشااللہ خیبر پختونخواہ سے چوریوں اور نکمے پن کا خاتمہ ہوا ہے اب وہاں بھی دہشتگردی ختم اور ترقی کا دور شروع ہوگا— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) October 14, 2026
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الحمد للہ پنجاب اس وقت بی آر ٹی، گرین بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ کے بہترین نظام کے ساتھ پورے ملک کی قیادت کر رہا ہے۔ انہوں نے ماضی کے تنقید نگاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ ایک وقت تھا جب انہی بسوں اور پراجیکٹس کو ’جنگلہ بس‘ کہا جاتا تھا اور ان کی ضرورت پر بے جا سوالات اٹھائے جاتے تھے۔
خودکفالت اور صوبائی وقار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ:
"پنجاب کو اللہ تعالیٰ کی ذات کے علاوہ کسی اور سے کچھ مانگنے یا لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ البتہ اگر ملک کے کسی بھی دوسرے صوبے کو کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو، تو پنجاب ہر وقت ان کی خدمت اور تعاون کے لیے حاضر ہے۔”
خیبر پختونخوا کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب خیبر پختونخوا سے بدعنوانی، چوریوں اور نااہلی کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والے دنوں میں وہاں سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا اور خطہ ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

