Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    ایران نے امریکی دھمکیوں کو بالا طاق رکھتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای شہید کے بیٹے مجتبی خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے ایران میں سپریم لیڈر کا انتخاب 88 علماء پر مشتمل مجلس خبرگان رہبری کرتا ہے امریکا ،اسرائیل، ایران جنگ کا اصل مقصد ایران میں رجیم چینج تھا جس میں امریکا بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے امریکہ کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ ایران میں اپنی مرضی کی کھٹ پتلی حکومت لے آئے لیکن اس کی یہ خواہش پوری ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی ایران پر سخت معاشی پابندیوں کا مقصد بھی یہی تھا کہ ایران کے عوام ان پابندیوں سے تنگ آکر بغاوت کر دیں گے لیکن ایرانی تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہے اسرائیل کا پچھلے سال ایران پر حملہ اور امریکا کی براہ راست خوفناک بمباری کا مقصد بھی یہی تھا پھر ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرین کو سڑکوں پر لانے کے پیچھے بھی امریکی سازش کارفرما تھی جب ایرانی فورسز نے مظاہرین پر قابو پا لیا تو امریکا کو غلط فہمی ہوئی کہ وہ لوہا گرم کر چکا ہے اگر ایران پر حملہ کر دیا جائے تو باغی جن کو بزور طاقت دبا لیا گیا ہے وہ دوبارہ اٹھ کھڑے ہوں گے اور جنگ کے دوران ان پر قابو پانا آسان نہ ہوگا وہ آرام سے رجیم چینج کرنے میں کامیاب ہو جائے گا اسے کیا خبر تھی کہ یہ الٹ بھی پڑ سکتا ہے پہلے مرحلہ میں ہی امریکا اسرائیل حملہ میں جب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت سیاسی اور عسکری قیادت کا صفایا ہو گیا تو امریکا کا خیال تھا کہ وہ کامیاب ہو گیا ہے لیکن ایرانی قوم اپنی قیادت کی شہادت کے بعد زیادہ مضبوط ہو گئی امریکا کا خیال تھا کہ ایرانی قیادت کے خاتمہ کے بعد سب تتر بتر ہو جائے گا لیکن ایران کو ان تمام تر خدشات کا ادراک تھا اور انھوں نے اس کا بندوبست کر رکھا تھا پہلے ہی طے تھا کہ اگر کوئی شہید ہوتا ہے تو اس کی جگہ کس نے لینی ہے کس کے بعد کس نے آرڈر جاری کرنے ہیں انھوں نے تنصیبات تباہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر اپنے دفاعی اثاثے بھی پورے ملک میں پھیلا دیے تھے انھیں محفوظ رکھنے کے لیے زیر زمین انتظامات بھی کر لیے تھے یہی وجہ ہے کہ ایران پر ہزاروں ٹن بارود برسانے کے بعد بھی ایران ثابت قدم ہے وہ اسی طرح سے جواب دے رہا ہے جس طرح پہلے دن دیا تھا جب امریکا کی کسی صورت بھی دال نہ گلی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے ترب کا پتہ پھینکا کہ امریکا کے خلاف سخت نظریات رکھنے والے مجتبی خامنہ ای کو سپریم لیڈر نہ بنائیں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں ہماری مشاورت لے لیں اس کا خیال تھا کہ شاید جنگ کے خوف سے ڈر کر ایران اس کی بات مان لے گا اور مجتبی کی جگہ کسی اور کو سپریم لیڈر بنا کر جنگ کے خاتمہ کا سبب پیدا کر لیا جائے گا لیکن ایران نے سب سے زیادہ سخت خیالات کے حامی مجتبی خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے حالانکہ امریکا نے واضح کر دیا تھا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کو بھی مار دیں گے لیکن ایرانی فیصلہ سازوں نے ثابت کر دیا کہ وہ امریکا کی کسی دھمکی کو خاطر میں نہیں لاتے مجتبی بھی اپنے والد کی طرح شوق شہادت سے سرشار ہے اور اس کا انتخاب کرنے والوں نے بھی ثابت کیا کہ ایران خود مختار ملک ہے جو اپنے فیصلے خود کرتا ہے
    امریکا کی اگر پرانی سیکرٹ دستاویزات کا جائزہ لیا جائے جو کہ وہ ایک خاص مدت کے بعد اوپن کر دیتا ہے ان دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ کیسے کیسے حربوں کے ساتھ ملکوں کی قیادتیں تبدیل کرتا رہا ہے ہم نے دیکھا کہ 2003 میں عراقی صدر صدام حسین کو ہٹانے کے لیے کیا ڈرامہ رچایا گیا دنیا کو باور کرایا گیا کہ عراق کے پاس بڑے تباہ کن ہتھیار ہیں اور اس پر اپنے اتحادیوں سمیت چڑھ دوڑے اسی طرح 2011 میں لیبیا کے معمر قذافی کے ساتھ کیا کیا پہلے اسے مذاکرات پر لایا گیا اور مذاکرات کے دوران ہی اس کی فوج میں بغاوت کروا کر اسے مروا دیا یہی کچھ شام، مصر ،لبنان میں کیا گیا افریقی ملکوں میں بھی رجیم چینج کے نام پر اکثر ملکوں میں خانہ جنگی جاری ہے امریکا جن ملکوں میں ایک بار رجیم چینج کر دیتا ہے پھر ان ملکوں میں دوبارہ کبھی استحکام نہیں آنے دیتا عراق، مصر،شام، لیبیا، لبنان سب اس کی مثالیں ہیں امریکا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ دنیا کے بیشتر ملکوں کے ساتھ سرحد نہ ہونے کے باوجود ان کاہمسایہ ہے اس کا پوری دنیا پر اثرورسوخ ہے وہ بیشتر ملکوں میں اپنے من پسند حکمرانوں کے ذریعے حکمرانی کر رہا ہے اب مشرق وسطی کو دیکھ لیں ایران کے علاوہ سب اس کی چھتر چھاوں تلے ہیں وہ ان کی سیکورٹی کے نام پر ان ملکوں میں اپنے اڈے بھی قائم کیے ہوئے ہیں ان کی سیکیورٹی کے نام پر ان سے اربوں ڈالر بھی اینٹتھا ہے اور انھیں آنکھیں بھی دکھاتا ہے جو حکمران رتی برابر بھی ہینکی پھینکی کرتا ہے وہاں رجیم چینج کا ڈول ڈال دیا جاتا ہے
    پاکستان میں رجیم چینج کا کھیل بھی بڑا پرانا ہے اور شاید سب سے آسان رجیم چینج پاکستان میں ہی ممکن ہے اگر دیکھا جائے تو بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کی ایمبولینس کا پٹرول ختم ہونا اور گھنٹوں بے یارومددگار پڑے رہنا رجیم چینج کی ہی کڑی تھی اس کے بعد لیاقت علی خان کو جلسہ عام میں گولی مروا دینا بھی رجیم چینج کے کھیل کا حصہ تھا لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد پھر پاکستان کو کبھی سیاسی استحکام نصیب نہ ہوا اور رجیم چینج کا ایسا لامتناہی سلسلہ شروع ہوا جو آج تک تھمنے کا نام نہیں لے رہا پہلے رجیم چینج کرکے ایوب خان کو لایا گیا پھر اس کی تذلیل کروا کر اسے اقتدار سے باہر کر دیا گیا پھر ملک کے دوٹکڑے کروا دیے گئے جب ذوالفقار علی بھٹو سیاسی طور پر مضبوط ہوا تو اس کے پیچھے ڈالر دے کر مولوی لگوا دیے گئے بھٹو کی پھانسی کے پیچھے بھی امریکا کی رجیم چینج پالیسی تھی ضیا الحق امریکی آشیر باد سے بھٹو کو پڑ گیا تھا جب ضیا الحق بھی ناگزیر ہو گیا تو اس کا جہاز ہی اڑا دیا گیا بس پھر کیا تھا کہ ہر دو آڑھائی سال بعد رجیم چینج کے نام پر قیادتیں تبدیل ہوتی گئی محمد خان جونیجو گیا تو نواز شریف آگیا پھر ہر دو آڑھائی سالوں کے بعد نواز شریف اور بےنظیر بھٹو کی چار حکومتیں ختم کر دی گئیں بے نظیر بھٹو کی شہادت بھی رجیم چینج کا کھیل تھا ابھی حال ہی میں عمران خان کو کس طرح مکھن میں سے بال کی طرح نکال کر جیل میں ڈال دیا گیا سب پاکستان کی سیاسی تاریخ کا حصہ ہیں ایک وقت میں تو یہ الفاظ زبان زد عام تھے یہاں پتہ بھی امریکا کی مرضی کے بغیر نہیں ہلتا لیکن آج کا پاکستان بہت بدلا ہوا پاکستان ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے

    Related Posts

    اسسٹنٹ کمشنر     نے   پُورب کلیرمیں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا

    عبدالجبار ستی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی ضلع مری کا اہم اجلاس

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: پشین، قلعہ عبداللہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل، 5 گرفتار

    مقبول خبریں

    سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

    انسداددہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت تحریک انصاف کے 24 MNAs اور MPAs کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

    تصویر کا رخ پلٹ گیا: سہیل آفریدی کی موجودگی میں مرحوم اشتیاق کے لواحقین کا اعتراف، ہلاکت حادثہ قرار؛ پی ٹی آئی پر لاتعلقی کا الزام

    عوام کو ایک اور جھٹکا: اگست میں تھوک مہنگائی کی شرح بڑھ کر 9.92 فیصد ہو گئی

    مغربی بنگال حکومت نے 252 مدارس کو بند کرنے کا حکم دیا، 100 دیگر مدارس کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

    بلاگ

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.