Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تصویر کا رخ پلٹ گیا: سہیل آفریدی کی موجودگی میں مرحوم اشتیاق کے لواحقین کا اعتراف، ہلاکت حادثہ قرار؛ پی ٹی آئی پر لاتعلقی کا الزام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لاہور دورے کے دوران اس وقت ڈرامائی موڑ آ گیا جب مرحوم اشتیاق کی فیملی کا ایک اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس نے تمام سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ویڈیو ثبوت پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مرحوم اشتیاق کے لواحقین نے خود تسلیم کر لیا ہے کہ ان کی موت ایک حادثہ تھی اور اس میں حکومت یا پنجاب پولیس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-14-at-07.11.35-1.mp4

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ کی موجودگی میں خاندان کا ایک فرد یہ کہہ رہا ہے کہ حادثے کے بعد سترہ دن تک پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما نے ان سے رابطہ کیا اور نہ ہی ان کا حال پوچھا۔ عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ جب فیملی کے اس فرد نے حقیقت بیان کی تو موقع پر موجود سہیل آفریدی کے گارڈز نے غصے میں آکر اس پر تشدد شروع کر دیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گارڈز نے آج لاہور میں کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔
    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/09/WhatsApp-Video-2026-09-14-at-07.11.36.mp4

    عظمیٰ بخاری نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "تحریک فساد” کے یوٹیوبرز نے اس واقعے کو دانستہ طور پر غلط رنگ دیا، جبکہ سہیل آفریدی محض پبلک اسٹنٹ کرنے اور کالا چشمہ لگا کر لاہور پوائنٹ اسکورنگ کے لیے پہنچے ہیں۔ انہوں نے طنز کیا کہ پشاور سے 530 کلومیٹر کا سفر طے کرکے لاہور آنے والے سہیل آفریدی کو کوہاٹ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے جاں بحق ہونے والے چار مزدوروں کی کوئی پروا نہیں تھی، جہاں انہیں فوری طور پر پہنچنا چاہیے تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاشوں پر سیاست کرنا بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے، اور تین سال گزرنے کے باوجود آج تک کسی رہنما نے مرحوم ظل شاہ کے گھر کا رخ نہیں کیا۔

    Related Posts

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: پشین، قلعہ عبداللہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد جہنم واصل، 5 گرفتار

    سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

    انسداددہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت تحریک انصاف کے 24 MNAs اور MPAs کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

    مقبول خبریں

    سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

    انسداددہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت تحریک انصاف کے 24 MNAs اور MPAs کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

    تصویر کا رخ پلٹ گیا: سہیل آفریدی کی موجودگی میں مرحوم اشتیاق کے لواحقین کا اعتراف، ہلاکت حادثہ قرار؛ پی ٹی آئی پر لاتعلقی کا الزام

    عوام کو ایک اور جھٹکا: اگست میں تھوک مہنگائی کی شرح بڑھ کر 9.92 فیصد ہو گئی

    مغربی بنگال حکومت نے 252 مدارس کو بند کرنے کا حکم دیا، 100 دیگر مدارس کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

    بلاگ

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.