صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں
پسرور محمد اشفاق
اسسٹنٹ کمشنر پسرور سنان شرافت نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر صفائی ستھرا پنجاب کے تحت پُورب کلیرمیں جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرا پنجاب کی ٹیم کی جانب سے جاری صفائی کے کام کا جائزہ لیا
اور موقع پر صفائی کے معیار اور ورکرز کی کارکردگی کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔




