Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:سہیل احمد رانا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    جب ساٹھ سال کا آدمی اکیلا گھر میں بیٹھا رہتا ہے تو وہ واقعی ساٹھ سال کا ہی دکھائی دیتا ہے۔ خاموشی بڑھتی ہے، سوچیں بھاری ہونے لگتی ہیں، اور جسم بھی آہستہ آہستہ سستی اور بیماری کی طرف مائل ہونے لگتا ہے۔ انسان جتنا خود کو تنہا کر لیتا ہے، بڑھاپا اتنا ہی جلدی محسوس ہونے لگتا ہے۔ لیکن جب یہی ساٹھ سال کے دوست آپس میں مل بیٹھتے ہیں تو منظر بدل جاتا ہے۔ باتوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، ہنسی کے قہقہے گونجتے ہیں، اور پرانی یادوں کے دریچے کھلنے لگتے ہیں۔ کوئی اسکول کے دن یاد کرتا ہے، کوئی جوانی کے قصے سناتا ہے، کوئی اپنی پرانی شرارتیں اور کبھی کبھی جوانی کے معاشقوں تک کی باتیں چھیڑ دیتا ہے۔ ایسی محفلوں میں وقت جیسے پیچھے لوٹ جاتا ہے۔
    اصل حقیقت یہ ہے کہ جو بزرگ صرف گھر میں بیٹھے رہتے ہیں وہ اکثر جلد بیمار پڑنے لگتے ہیں، کیونکہ تنہائی انسان کے جسم اور دل دونوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ لیکن جو دوستوں میں بیٹھتے ہیں، گپ شپ کرتے ہیں، ہنستے ہیں اور پرانی یادیں تازہ کرتے ہیں، وہ اندر سے ہلکے اور خوش رہتے ہیں۔ یہی خوشی انسان کو زیادہ دیر تک جوان رکھتی ہے۔
    اس لیے بڑھاپے میں خود کو تنہا مت کریں۔ دوستوں سے ملتے رہیں، اختلاف ہو بھی جائے تو دل میں جگہ باقی رکھیں۔ کبھی چائے پر بیٹھ جائیں، کبھی پرانی باتیں دہرا لیں، کبھی دل کی ہنسی بانٹ لیں۔
    کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ بڑھاپا عمر سے نہیں آتا، بڑھاپا تنہائی سے آتا ہے۔
    اور سچے دوست وہ نعمت ہیں جو انسان کو آخری عمر تک زندہ دل اور خوش مزاج بنائے رکھتے ہیں۔

    Related Posts

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    کڈھر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی  

    برطانوی سفارتکار بین وارنگٹن کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات

    مقبول خبریں

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    برطانوی سفارتکار بین وارنگٹن کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول مکمل، فوجی مراکز بھی قبضے میں لے لئے

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.