Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میکسیکو، ڈرگ لارڈ ایل مینچو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک، ملک بھر میں انارکی،گاڑیاں بنک نذر آتش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میکسیکو:میکسیکو میں ایک سکیورٹی آپریشن کے دوران سب سے مطلوب ڈرگ لارڈ کی ہلاکت کے بعد ملک میں پُرتشدد واقعات بڑھ گئے ہیں۔
    ’ایل مینچو‘ کہلائے جانے والے نیمیسیو اوسیگیرا سروانتیس کا تعلق ہالیسکو نیو جنریشن (سی جے این جی) نامی ڈرگ کارٹیل سے تھا۔ سنیچر کے دوران وہ فوج اور اپنے حمایتیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ان کی موت ہوئی۔
    میکسیکو کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سی جے این جی کے چار ارکان بھی اس آپریشن میں مارے گئے تھے جبکہ فوج کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔
    ایل مینچو کی ہلاکت کے ردعمل میں کم از کم ایک درجن ریاستوں میں پُرتشدد واقعات دیکھے گئے ہیں۔ سی جے این جی کے ارکان نے نہ صرف سڑکیں بلاک کیں بلکہ گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کیا ہے۔
    یہ کارٹیل، جس کی اصل طاقت کا مرکز ہالیسکو تھے اب پورے میکسیکو میں موجود ہے۔
    عینی شاہدین نے کئی شہروں سے دھواں اُٹھتے ہوئے دیکھا ہے۔ ان میں سے ایک شہر گوادالاہرا ہے جہاں اگلے فیفا ورلڈ کپ کے میچز بھی منعقد ہوں گے۔
    ہالیسکو کے گورنر پابلو لیمس نوارو نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو معطل کیا ہے، عوامی اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ تمام تعلیمی اداروں میں ورچوئل کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
    امریکا میں بی بی سی کے شراکت دار چینل سی بی ایس نیوز کے مطابق ملک بھر میں بدامنی کے دوران تقریباً 250 سڑکوں پر رکاوٹیں لگائی گئی تھیں، جن میں سے 65 ہالیسکو میں تھیں۔ میکسیکن سکیورٹی کابینہ نے کہا ہے کہ ہالیسکو میں چار رکاوٹیں اب بھی فعال ہیں۔
    کابینہ کے مطابق 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق 11 افراد کو مبینہ طور پر پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ مزید 14 کو مبینہ لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
    کابینہ کے بیان کے مطابق کئی دکانوں کو نذرِ آتش کیا گیا اور تقریباً 20 بینکوں پر حملے کیے گئے۔
    میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کے حوالے سے ریاستی اور وفاقی حکام کے درمیان ’مکمل ہم آہنگی‘ ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ’پُرسکون اور باخبر‘ رہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’ملک کے بیشتر حصوں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔‘
    کئی فضائی کمپنیوں نے اس شہر کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جن میں ایئر کینیڈا، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور امریکن ایئرلائنز شامل ہیں۔
    امریکا نے اپنے شہریوں کو پانچ ریاستوں ہالیسکو، تاماولیپاس، مچواکان کے کچھ علاقوں، گوریرو اور نویو لیون میں محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔
    برطانوی حکومت نے کہا کہ ہالیِسکو میں ’سنگین سکیورٹی واقعات‘ رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس نے مسافروں کو ’انتہائی احتیاط‘ برتنے اور مقامی حکام کے مشوروں پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    امریکا نے میکسیکو کو ایل مینچو کی گرفتاری کے لیے آپریشن میں مدد دینے والی انٹیلی جنس فراہم کی تھی۔
    امریکی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اتوار کی رات کہا کہ ایل مینچو امریکا میں فینٹینیل کی سمگلنگ کرنے والے سرکردہ کارٹیل رہنماؤں میں سے ایک ہونے کے باعث میکسیکو اور امریکی حکومت کے سب سے مطلوب ہدف تھے۔
    انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تین کارٹیل ارکان ہلاک، تین زخمی اور دو گرفتار ہوئے۔
    ایل مینچو 59 سالہ سابق پولیس افسر ہیں۔ وہ ایک وسیع منشیات کی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتے تھے جو امریکا میں کوکین، میتھ اور فینٹینیل کی بڑی مقدار سمگل کرتا ہے۔
    امریکی محکمہ خارجہ نے ان کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔
    میکسیکو کی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ملک کی سپیشل فورسز نے ’منصوبہ بندی کر کے انجام دیا۔‘
    امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے سابق بین الاقوامی آپریشنز کے سربراہ مائیک ویجِل نے سی بی ایس کو بتایا ہے کہ یہ کارروائی ’منشیات کی سمگلنگ کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے اہم کارروائیوں میں سے ایک‘ ہے۔
    میکسیکو میں امریکا کے سابق سفیر اور نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے سوشل میڈیا پر ایل مینچو کو ’خونریز اور بے رحم ترین منشیات فروشوں کے سردار میں سے ایک‘ قرار دیا۔
    انھوں نے مزید کہا کہ ’ایل مینچو کی ہلاکت میکسیکو، امریکا، لاطینی امریکا اور پوری دنیا کے لیے ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے۔‘
    یہ پیش رفت امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ میکسیکو کے تعلقات کو بھی مضبوط بنا سکتی ہے، جو اکثر میکسیکو میں سکیورٹی کے حوالے سے مزید پیش رفت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
    تاہم، اگر سکیورٹی فورسز صورتحال کو جلد قابو میں نہ لا سکیں تو کارٹیل کے پرتشدد ردعمل کے باعث حکومت کی یہ کامیابی ماند بھی پڑ سکتی ہے۔
    ہالیسکو کارٹیل نے تقریباً سنہ 2010 میں اپنے قیام کے بعد سے سکیورٹی فورسز اور سرکاری عہدیداروں پر حملوں کے سلسلے میں بدنامی حاصل کی ہے۔
    اس نے راکٹ سے چلنے والے گرنیڈ کے ذریعے فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا، درجنوں سرکاری اہلکاروں کو قتل کیا، اور اپنے مخالفین کو خوفزدہ کرنے کے لیے بعض اوقات اپنے متاثرین کی لاشیں پلوں سے لٹکانے کے واقعات سے بھی منسوب رہا ہے۔

    Related Posts

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    امریکا سے ڈی پورٹ کئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کانگو منتقل؛ واشنگٹن تمام اخراجات بھرے گا

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    مقبول خبریں

    ISLAMABAD TALKS 2.0، جیرڈ کشنر، وٹکاف کل اسلام آباد پہنچیں گے،ڈونلڈٹرمپ، اسحاق ڈار عراقچی رابطہ

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.