گوجرانوالہ میں شہر کے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلوں کے دوران کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سوہدرہ پولیس کے مقابلے میں 6 سالہ بچی سمیت متعدد کمسن بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم جنید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم جنید کو 6 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں پوٹینسی ٹیسٹ کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کرکے اسے حراست سے فرار کروانے کی کوشش کی۔ ملزم 2020 سے 2022 کے دوران 5 اور 6 سال کی تین کمسن بچیوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات میں بھی جیل جا چکا تھا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
گوجرانوالہ، کمسن بچیوں سے زیادتی میں ملوث ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

