Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افواہیں دم توڑ گئیں، بلال صدیق کمیانہ کو گرین سگنل: خفیہ اجلاس بے سود

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    لاہور میں سی سی پی او کے تبادلے سے متعلق زیرِ گردش تمام افواہیں باضابطہ طور پر دم توڑ گئیں جب اعلیٰ حکام کی جانب سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی واضح ہدایت جاری کر دی گئی۔ اس فیصلے نے نہ صرف پولیس حلقوں میں جاری بے یقینی کا خاتمہ کیا بلکہ انتظامی سطح پر پھیلی قیاس آرائیوں پر بھی فل اسٹاپ لگا دیا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کے حوالے سے خبریں مسلسل گردش میں تھیں، یہاں تک کہ ایک متوقع نئے سی سی پی او کو غیر رسمی طور پر مبارکبادیں بھی دی جا چکی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکم نامہ جاری ہونے سے قبل ایک اعلیٰ سطحی غیر سرکاری اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں لاہور کی آئندہ کرائم اسٹریٹجی، انتظامی فیوچر پلاننگ اور پولیس افسران کی ممکنہ ردوبدل کی فہرستوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بعض افسران کو لاہور سے ہٹانے اور نئی ٹیم لانے کی تیاری بھی کی جا چکی تھی۔
    تاہم جب اچانک بلال صدیق کمیانہ کو ہی کام جاری رکھنے کا حکم سامنے آیا تو اجلاس میں شریک حلقوں کو شدید حیرت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ لاہور آنے کے خواہشمند افسران کے تمام امکانات بھی ختم ہو گئے۔ انہی افواہوں کے باعث لاہور پولیس کے افسران اور ماتحت عملہ طویل عرصے سے بے یقینی کی کیفیت میں مبتلا تھا، جس کا اثر بعض انتظامی فیصلوں اور فیلڈ آپریشنز کی رفتار پر بھی پڑ رہا تھا۔ اب اعلیٰ قیادت کے فیصلے کے بعد واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ بلال صدیق کمیانہ پر مکمل اعتماد برقرار ہے اور انہیں لاہور جیسے حساس اور اسٹریٹجک شہر کی کمان بدستور سونپی گئی ہے۔ بلال صدیق کمیانہ کو پولیس حلقوں میں ایک منجھے ہوئے، پروفیشنل اور سخت فیصلے کرنے والے افسر کے طور پر جانا جاتا ہے، جو نظم و ضبط کے ساتھ ساتھ ٹیم سے مؤثر انداز میں کام لینا بھی بخوبی جانتے ہیں۔
    پولیس اور انتظامی ذرائع اس فیصلے کو تسلسلِ پالیسی اور جاری سکیورٹی حکمت عملی کا واضح اظہار قرار دے رہے ہیں۔ افواہوں کے خاتمے کے بعد لاہور پولیس کے اندر انتظامی فضا بحال ہونا شروع ہو چکی ہے جبکہ کرائم کنٹرول، ٹارگٹڈ آپریشنز اور شہری تحفظ سے متعلق اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی

    Related Posts

    پاکستان کا امن ہماری ریڈلائن، فیلڈمارشل سید عاصم منیر،شہبازشریف کو سلام، مریم نواز کا واہگہ بارڈر پر خطاب

    معرکہ حق ، قومی تاریخ کا قابل فخرباب، اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے، عظمیٰ بخاری

    ایران نے امریکی تجاویز پر پاکستان کے ذریعے جواب بھجوا دیا، شہباز شریف کی تصدیق

    مقبول خبریں

    بھارت کا جنگی جنون،متعدد اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ

    شکیرا کے بعد ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کا اعزاز

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    روس نے یوکرین جنگ خاتمے کا اشارہ دیدیا، پیوٹن زیلنسکی ملاقات جلد ہوگی،ایران معاہدہ ہوسکتاہے، روسی صدر

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.